اتفاقیہ
وہ قضیہ منفصلہ ہے جس میں مقدم اور تالی کی ذات جدائی کو نہ چاہتی ہو بل کہ اتفاقا جدائی ہو گئی ہو، جیسے ہمارا روز کا کھانا یا تو روٹی ہے یا چاول، بالفاظ دیگر قضیہ شرطیہ کی ایک قسم ہے جس میں مقدم کے سچا ہونے کی تقدیر پرتالی کے سچا ہونے کا حکم کردیا جاتا ہے ، یوں بھی تعریف کی جاتی ہے کہ اس میں فقط تالی کے صدق کا حکم کر دیا جائے ،اب مقدم صادق ہویا کاذب، پہلی تعریف کی بنا ء پر’’ اتفاقیہ خاصہ‘‘ کہلائے گا اور دوسری تعریف کی بنا پر’’ اتفاقیہ عامہ‘‘ (مزید وضاحت کے لیے دیکھو متصلہ منفصلہ، قضیہ شرطیہ کی اقسام)۔
