اجزاء حقیقی

وہ اجزا جو شئے کی حقیقت میں داخل ہوں اور ہر ایک کا وجود کل پر مقدم ہو اور آپس میں یا کل پر محمول نہ ہوسکیں اور ان کے درمیان تلازمی رابطہ ہو۔ جیسے ہیولیٰ اور صورت جسمیہ کہ دونوں اجزاء جسم ہونے کے باوجود علیٰحدہ علیٰحدہ اپنا مستقل وجود رکھتے ہیں اور ان کے مابین تلازمی رابطہ ہے کہ ہیولیٰ اپنے وجود میں صورت جسمیہ کا محتاج ہے اور صورت جسمیہ اپنے تشخص میں ہیولیٰ کی احتیاج مند ہے۔

error: Content is protected !!