احکام شرعیہ
وہ کہلاتے ہیں جو شرع یعنی قرآن و حدیث اور اجماع امت سے صراحتاً یا باشارۃ النص یا باقتضاء النص ثابت ہوں۔ ان میں سے جو احکام کیفیت عمل سے متعلق ہوں وہ ’’عملی‘‘ اور فروعی احکام‘‘ کہلاتے ہیں، جو اعتقاد سے تعلق رکھتے ہوں ان کو ’’علم التوحید‘‘ اور ’’علم الصفات‘‘ کہاجاتا ہے ،جس میں عملی احکام کے دلائل بالتفصیل بیان کیے جائیں وہ ’’علم فقہ‘‘ ہے اور جس علم میں احکام اجمالی دلائل کے ذریعے ثابت ہوں وہ ’’علم اصول فقہ‘‘ ہے ، جو دینی عقائد مفصل دلائل کے ساتھ بیان کیے جائیں وہ ’’علم کلام‘‘ میں شمار ہوتے ہیں۔
