اکتناز

مذہب اسلام کی اصطلاح میں اکتناز دنیا داری کو کہاجاتا ہے۔ یہ دنیا داری عام اصطلاح میں سرمایہ داری کے بالکل ہم معنی اور مطابق ہے۔ اکتناز کے معنی ہیں کہ کسی جماعت کا یا چند اشخاص کا مقصد ہی دولت کی فراوانی اور فراہمی ہوجائے۔ ان کے گردو پیش دولت کے انبار لگے ہوں اور عوام الناس روٹی کے ایک لقمے کے لیے ترس رہے اور بلک رہے ہوں۔ گویا آمدنی کے وسائل پر چند افراد مسلط ہوں اور دوسرے ان کے دست نگر، محتاج اور رحم وکرم پر ہوں دنیا جہاں میں جس قدر بھی مذاہب وادیان رائج ہیں ان میں سے بیشتر مذاہب نے سرمایہ داری کے خلاف اظہار رائے کیا ہے اور اس کی مخالفت ومذمت میں ہزاروں مجلدات میں لاکھوں صفحات لکھ دیے گئے ہیں۔ ان مجلدات اور ضخیم کتابوں میں سرمایہ داری اور دنیا داری کی جس قدر مذمت کی گئی ہے ان سب پر اسلام کے ایک صوفی شاعر کا حسب ذ یل شعر بھاری ہے:

اہل دنیا چہ کہین و چہ مہین
لعنت اللہ علیہم اجمعین

(سرمایہ دار چھوٹے ہوں یا بڑے سب کے سب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اللہ کی لعنت کے سزاوار ومستحق ہیں(مزید دیکھیے : احتکار)۔

error: Content is protected !!