امتناع
(امتناع ذاتی- امتناع بالغیر) جس کی ذات کا اقتضاوجود خارجی کا عدم ہو، یہ امتناع ذاتی بھی کہلاتا ہے، یا غیرذات کا اقتضاء وجود خارجی کا عدم ہو۔ جیسے عقل اول کا عدم، یا امتناع وجوب عدم، یا لا امکان وجود، یا ذات اس امر کی مقتضی ہو کہ ا س کو وجود عارض نہ ہونا چاہیے۔ گویا وہ وجود کی صالح قابل اورمحتمل ہی نہ ہو۔ جیسے شریک باری کا امتناع۔