امکان عام
(۱)جو وجود وعدم کے ایک طرف کی ضرورت مطلقہ ذاتیہ کا سلب ہے جو حکم کی طرف مخالف ہے ۔
(۲)حکم کے اعتبار سے جانب مخالف کی ضرورت ذاتیہ کا سلب، یا:
(۳)جانب موافق کے امتناع ذاتی کا سلب ،یا:
(۴)جس چیز کی یہ امکان صفت ہو اس کا عدم ضروری نہ ہو۔ یعنی اطراف میںسے ایک طرف کسی ضرورت کا سلب ہو۔ اس امکان عام کے دائرہ کی وسعت میں واجب تک بھی آجاتا ہے۔ کیونکہ واجب کا عدم بھی کہاں ضروری ہے۔ (دیکھو:لاضرورت)۔
