امور عامہ
امور عامہ وہ کہلاتے ہیں جو مجردات مادیات دونوں میں مشترک، تمام پر حاوی اور شامل ہوں خواہ یہ شمول بطریق اطلاق ہو یا بر سبیل تقابل ،جیسے علت ، معلول، واحد، کثیر، موجود، معدوم ، یا امور عامہ وہ کہے جاسکتے ہیں جو تمام مفہومات موجودہ اور معدومہ کو شامل ہوں جو واجب ہوں ممکن ہوں یا ممتنع ہوں۔