انصاف اقطار
وہ جسم جو امتداد ثلاثہ یعنی :طول ،عرض، عمق کا حامل ہے۔ اگر اس کو کسی ایک سطح نے اس طرح گھیر لیا ہے کہ اس کے داخل جسم نقطے سے جس قدر بھی خطوط اس سطح کی طرف نکلیں اور وہ سب مساوی ہوں تو یہ’’ جسم کری ‘‘ہوگا۔ اور داخل جسم نقطہ اس کرے کا مرکز ہوگا۔ اور اس کی سطح ’’محیط ‘‘کہلائے گی اور خطوط ’’انصاف وقطار ‘‘کہے جائیں گے ،اور محیط کی طرف دونوں جہتوںمیں جو خارج ہے و ہ’’ قطر ‘‘ہوگا اور جس چیز پر وہ حرکت کرتا ہوگا وہ ’’محور ‘‘کہلائے گا۔ (دیکھو: اسطوانہ)۔
