بیان التفسیر

کسی مجمل لفظ کی تبیین وتفصیل یا مشترک متعدد المعانی لفظ کی تعیین وتخصیص جس سے اظہار مدعا ہوجائے ،دوسرے لفظوں میں یوں سمجھو کہ مشترک یا مجمل لفظ جو خفاء اور عدم تعیین ہے وہ واضح اور متعین کر دیا جائے ،مثلاً حق تعالیٰ کے ارشادات ’’اقیمو الصلوٰۃ اتو الزکوٰۃ‘‘، ’’کتب علیکم الصیام‘‘، ’’وللہ علی الناس حج البیت‘‘ کے الفاظ میں ہمارے سامنے آئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ صلوٰۃ، زکوٰۃ، صوم، حج البیت وضع اور لغت کے اعتبار سے متعدد ومعانی کے حامل ہیں۔ لہذا رسول اللہا نے نماز،روزہ، زکوٰۃ اور حج کی تفسیر وتشریح فرمادی اور ان الفاظ کے معانی اور مفاہیم متعین فرما دیے جو شروع سے آج تک امت میں مروج ہیں۔ مسلمانو ں کا ان پر اجماع اور عمل درآمد مسلسل چلا آرہا ہے۔

error: Content is protected !!