شاہد
لغت میں شاہد کے معنی حاضر کے ہیں، شریعت کی اصطلاح میں شاہد اس گواہ اور خبر دینے والے کو کہتے ہیں جو کسی معاملے، قصے قضیہ یا کسی ایک شخص کے موافق اور دوسرے کے مخالف گواہی دے۔ ایسی گواہی جو ظن و تخمین پر نہیں، بلکہ عینی مشاہدے پر مبنی ہو جیسا کہ رسول اکرم ﷺکا ارشاد ہے کہ جب تم روشن سورج کی طرح کسی بات کو دیکھ لو تب تو گواہی دو ورنہ گواہی دینے سے باز رہو
جہاں حقوق کا سوال در پیش ہو وہاں بھی گواہی ضروری ہے، محبوب ومعشوق کو بھی اس بناء پر شاہد کہاجاتا ہے کہ وہ ہر وقت عاشق کے تصور پر مسلط اور اس کے خیال پر سوار رہتا ہے۔
کبھی شاہد کا اطلاق اس چیز پر ہوتا ہے جو قلب مومن میں موجود ہو اور وہ ہر وقت اسی کا ذکرو اذکار کرتا رہے ۔