ضد

ضد کی تعبیر دو طرح کی جاتی ہے:

ایک یہ کہ اس کا ایسا مقابل خارج میں موجود ہو جو قوت میں برابر ہو اور ہم جنس نہ ہو۔

دوسرے ایسا موجود جو موضوع اور محل میں دوسرے کے ساتھ ساتھ شریک ہو ،لیکن یہ شرکت بیک وقت نہ ہو ،بلکہ ایک دوسرے کے آگے پیچھے ہو ،یعنی ایک ہٹے تب دوسرا اس کی جگہ لے سکے۔ یہ دونوں ضدیں کہلائیں گے جو قبیل صفات سے ہوں گے وجودی ہوں گے ،اور ایک محل میں بیک وقت جمع نہ ہوسکیں گے۔ بلکہ ایک کے جانے کے بعد دوسراآسکے گا ،اور یہ بھی ہوسکے گا کہ دونوں کسی موضوع ومحل میں موجود ہی نہ ہوں۔ مزید تفصیل تقابل وتضاد میں پڑھو۔

error: Content is protected !!