عالِم
(لام پرزیر) عالم اسم فاعل ہے ،مصدر علم بمعنی دانش ، اس کا اطلاق حق سبحانہ کے علاوہ مخلوق پر بھی عام ہے ،لیکن اہل حق اور عارفین طریقت حق تعالیٰ مع صفاتہ پر اس کا اطلاق کرتے ہیں، وہ ماسویٰ اللہ کے وجود ہی کو تسلیم نہیں کرتے، اس لئے حق تعالیٰ کے سوا کسی اور پر اس کے اطلاق کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔