نفس ناطقہ
(نفس ناطقہ، نفس انسانی، نفس قدسی، نفس رحمانی، روح انسانی) جوہر مجرد، بسیط، روح انسانی، کلیات وجزئیات کا عالم ومدرک، تمام انسانی اعضاء پر حکمران ،قوت عاقلہ اور قوت عاملہ کا حامل، تمام قوی کا مدبر اور ان پر متصرف، حواس ظاہری اس کے آلات وتوابع ہیں، جسم سے متعلق ہونے کے باوجود جسم وجسمانیات سے بری، بدن کے فنا ہوجانے کے بعد بھی باقی رہنے والا، نفس قدسی، نفس رحمانی اسی نفس ناطقہ کی ترقی یا فتہ شکلیں ہیں، نفس قدسی ایک ایسے ملکہ یعنی قوت راسخہ کا حامل ہوتا ہے جس کی وجہ سے نوع کے لئے جو کچھ ضروری ولا بدی ہو وہ اس کو مستحضر رہتا ہے، یہ حدس کا انتہائی اور آخری درجہ ہے۔