تشکیک

کسی ایک مفہوم کا اپنے افراد میں کمال ونقصان کے تفاوت یا علیت ومعلولیت کے فرق کے ساتھ پایا جانا، اگر افراد میں یہ تفاوت اولویت یاعدم اولویت کے لحاظ سے ہے تو ’’تشکیک بالاولویت‘‘ ہے ،اور اگر تقدم وتاخر کے اعتبار سے ہے تو ’’تشکیک بالتقدیم والتاخیر‘‘ ہے، اگر شدت وضعف کی بناء پر ہے تو ’’تشکیک بالشدۃ والضعف ‘‘ ہے، جملہ اقسام تشکیک کی مثال میں وجود کو پیش کیا جاسکتا ہے کہ وہ واجب میں اولیت، اولویت، اقدمیت اور شدت کے ساتھ نمایاں اور جلوہ گر ہے ،او رممکن میں ثانویت، درجہ ادنیٰ، اخرویت اور ضعف کے ساتھ ہے۔

error: Content is protected !!