تواضع
حق تعالیٰ کے ساتھ مقام عبودیت میںاپنے نفس کی ایک وضع معین قائم کر دینا ،یہ وضع معین ابتداء میں تو اوامر کی بجا آوری ،منہیات سے پرہیز واحتراز کی شکل میں ہوتی ہے ،اس کا درمیانی درجہ یہ ہے کہ تجلیات الٰہی کی صفات کو اپنے قلب میں اس طرح جذب کر ے کہ اپنی مشیت وتصور ارادہ سب کچھ فنا ہو کر مشیت حق میں جذب ہوجائیں ،انتہائی درجہ یہ ہے کہ ذات کی تجلی اپنی روح میں جذب وقبول کرے ،اور اپنی ہستی کو وجود مطلق میں نابودو فنا کردے، ایک تعبیر یہ بھی ہے کہ حق کے لیے خود حق سے حق قبول کرے۔