حجاب الغرۃ
یہ ایک قسم کا تحیر اور نابینائی ہے جوذات حق جل مجدہ‘ کی کنہ اور حقیقت پر غور کرنے والے سالکین راہ طریقت کے لئے، حجاب بن جاتی ہے ،کیونکہ مکاشفات اور سارے کشفی ادراکات حقیقت وصفات وکنہ ،ذات کے ادراک سے قاصر اور در ماندہ ہو کر رہ جاتے ہیں :
نہ ادراک در کنہ ذاتش رسد
نہ فکرت بغور صفاتش رسد