حق

لغت میں ایسی طے شدہ مسلم اور ثابت چیز کو’’حق‘‘ کہاجاتا ہے جس کے لیے انکار کی قطعاً گنجائش نہ ہو، اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے بھی ایک نام ہے۔

لفظ ’’حق‘‘ صدق وصواب کے معنی میں بھی استعمال ہوتا رہتا ہے، قول حق اور قول صواب عام طور پر کہا ہی جاتا ہے ۔

علم معانی وبیان کی اصطلاح میں واقع کی مطابقت کے معنی میں لیا جاتا ہے ،چونکہ اقوال وعقائد وادیان ومذاہب سے اس کا تعلق ہے لہذا ان پر اس کا اطلاق ہوتا ہے، اس کے بالمقابل ’’باطل ‘‘ہوتاہے، جب ’’صدق ‘‘خصوصیات کے ساتھ اقوال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے مقابلے میں ’’کذب ‘‘لایا جاتا ہے۔

حق اور صواب کے مابین کبھی اس طرح فرق کیا جاتا ہے کہ حق میں واقع اور نفس الا مر کی جانب مطابقت دیکھی جاتی ہے اور صدق میں حکم کی جانب مطابقت کا لحاظ کیا جاتا ہے، اس بناء پر حکم میں صدق کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ حکم واقع کے مطابق ہے، اور اس کے حق ہونے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ واقع اور نفس الا مر اس کے مطابق ہے۔

error: Content is protected !!