حیا ایمانی
حیا کہتے ہیں کسی شئے سے نفس کا انقباض ،اس شئے کو اس خیال سے ترک کر دینا کہ اس کا اقدام ملامت کا سبب ہوگا، حیا نفسانی بھی ہوتی ہے اور ایمانی بھی، حیاء نفسانی خلقی اور پیدائشی ہوتی ہے جو حق تعالیٰ تمام نفوس میں پیدا کر دیتا ہے، حیاء ایمانی وہ ہوتی ہے کہ جس کی وجہ سے مومن گناہوں سے باز رہتاہے۔