خط استوی

زمین کا وہ درمیانی خط جو اسے جنوبی اور شمالی دو حصوں میں تقسیم کردیتا ہے، سورج کے اس کے مقابل آنے پر دن رات کے برابر ہوجانے کی وجہ سے یہ خط استواء کہلاتا ہے، یہ خط سیام، کوچین، برما، لنکا اور ملک عرب کے نیچے سے ہوتا ہوا سوڈان اور صحرا اعظم سے گزر کر جنوبی امریکہ کے شمال میں سے گزر جاتا ہے۔

قدیم علم ہیئت کی تحقیق کے مطابق نواں آسمان جن دو نقطوں پر گھوم رہا ہے ان کو قطب شمالی اور قطب جنوبی کہتے ہیں اور قطبین کے مابین آسمان پر جو بڑا دائرہ فرض کیا جائے وہ معدل النہار ہے، اس معدل النہار کے بالمقابل زمین پر جودائرہ بنایا یافرض کیا جاتا ہے، وہ خط استوا ہے۔

خط نصف النہار وہ خط مستویٰ اور محیط دائرہ جو زمین کے وسط میں معدل النہار کی سطح کو قطع کرتا ہے جس کی وجہ سے دن رات برابر ہوجاتے ہیں اور زمین کے شمالی اور جنوبی دو حصے ہوجاتے ہیں۔

error: Content is protected !!