قبیح لعینہ وضعا
قبیح لعینہ وضعا ، یعنی وہ امر جس کی وضع ،بناوٹ اور ساخت ہی بری ہو ، یعنی عقل اس کے قبح (برا) ہونے کا ادراک کرتی ہو ،بالفاظ دیگر ایسی چیز کہ جس کی خرابی وقباحت از روئے عقل ظاہر ہو، جیسے کفر وشرک اپنی وضع کے اعتبار سے قبیح ہیں ، کیونکہ دونوں محسن کی ناشکری ہیں جس کی برائی عقل سمجھتی ہے۔
