قضیہ حملیہ حقیقیہ
ایسا قضیہ حملیہ ہے جس میں محمول کا ثبوت موضوع کے لیے ہو، خواہ وہ خارج میں ہو یا ذہن میں، واقعی ہو یا فرضی ہو یعنی فی الحال موجود ہو یا موجود ہوسکتا ہو، جیسے لومڑی چالاک ہوتی ہے، یہ حکم اس لومڑی پر بھی ہے جو آج موجود ہے اور اس لومڑی پر بھی صحیح ہوگا جو آئندہ موجود ہوگی ، یعنی جس پر بالفعل موضوع صادق آئے اس پر حکم کیا جائے عام ازیں کہ خارج میں موجود ہو یا نہ ہو۔۔
