شرطیہ متصلہ
قضیہ شرطیہ کی قسم ہے اس میں نسبت کے ثبوت کا حکم ہوتا ہے ہر تقدیر دوسری نسبت کے ثبوت کی یا نسبت کی نفی ہوتی ہے۔ ہر تقدیر دوسری نسبت کی نفی کی پہلی صورت ایجاب میں اور دوسری سلب میں اگر یہ حکم مقدم وثانی کے مابین کسی علاقے کی وجہ سے ہوتو لزومیہ ہوگا ورنہ اتفاقیہ کہلائے گا، بالفاظ دیگر وہ قضیہ شرطیہ ہے جس میں ایک شئے کے ثبوت یا عدم ثبوت کا حکم لگایا جائے دوسری شئے کے ثبوت کی تقدیر پر، جیسے اگر زید انسان ہے تو وہ حیوان بھی ہے اور ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ اگر زید انسان ہے تو وہ گھوڑا بھی ہو۔
شرطیہ متصلہ کی دو قسمیں ہیں: (۱) متصلہ لزومیہ (۲) متصلہ اتفاقیہ۔