لزوم خارجی

وہ ایسا لزوم ہے کہ اگر موضوع لہ کا خارج میں تصور کریں تو وہ لازم پایا جائے گا اور اگر ذہن میں تصور کریں توہ وہ لازم نہ پایا جائے گا جیسے احراق النار (کیوں کہ اگر خارج میں اس کا تصور کریں تو نار کو احراق لازم ہوتا ہے لیکن اگر ذہن میں تصور کریں تو یہ نہیں ہوتا کہ ذہن جل جائے) تو معلوم ہوا کہ ذہن کی صورت میں اس کو احراق لازم نہیں ہوگا، بالفاظ دیگر خارج میں مسمیٰ(ملزوم) کے متحقق ہوتے ہی لازم کا تحقق ہوجائے جیسے شمس کے طلوع ہوتے ہی وجود نہار متحقق ہوجاتا ہے۔

error: Content is protected !!