مبادی – مبادیات
جس پر علمی مسائل مبنی اور موقوف ہوں اور محتاج دلائل نہ ہوں،اگر یہ مسائل قبیل تصورات سے ہوں تو موضوعات کے حدود ان کے اجزاء وجزئیات اور عوارض ذاتیہ ہوں گے، اور تصدیقات ہونے کی صورت میں اگر از خود بین وظاہر ہیں تو ’’علوم متعارضہ‘‘ کہلائیں گے، اگر از خود ظاہر نہیں ہیں تو اس صورت میں اگر متعلم نے معلم سے حسن ظن کی بنا پر ان پر یقین کر لیا تب تو ’’اصول موضوعہ‘‘ کہلائیں گے، ورنہ بصورت دیگر انکارو تردد ’’مصادرات ‘‘کہاجائے گا۔