مجاز مستعار – استعارہ
وہ ایسا مجاز ہے جس میں مشابہت کا علاقہ ہو، جیسے لفظ اسد کسی بہادر آدمی کے لیے استعمال کیا جائے، گویا اگر موضوع سے غیر موضوع لہ کی طرف تشبیہ کے علاقے کا انتقال صحیح ہو تو مجاز مستعار ہے ورنہ مجاز مرسل ہے۔
یعنی ’’تشبیہ‘‘ کا علاقہ ہوتو اسے ’’استعار ہ ‘‘ کہتے ہیں ، اور ’’غیر تشبیہ‘‘ کا علاقہ ہوتو اُسے ’’ مجاز مرسل‘‘ کہتے ہیں ، اہلِ اصول فقہ دونوں کو مجاز کہتے ہیں ، ’’ اہلِ بلاغت ‘‘ تشبیہ والے کو ’’ استعارہ‘‘ اور غیر تشبیہ والے کو ’’ مجاز ِمرسل ‘‘ کہتے ہیں ۔