مقدار

لغت کے اعتبار سے مقدار وہ ہے جس سے کسی شے کا اندازہ کیا جائے ،جیسے گز،وزن ،عدد وغیرہ، عام اصطلاح میں اتصال عرضی، وہ کمیت متصلہ جو جسم، سطح، خط اور بطنی (دل) میں بالاشتراک شامل ہو،یا ابعادثلثہ :طول، عرض، عمق، کم متصل قار الاجزاء (مجتمع الا جزاء) جیسے خط سطح جسم۔

حکماء کی اصطلاح میں مقدار نام ہے کم متصل کا جس کے اجزاء قار(مجتمع) ہوں، یا غیر قار(غیر مجتمع) ہوں ،جیسے خط اور جسم تعلیمی جن کے اجزاء قارہیں ،یا زمانہ جس کے اجزاء غیر قار ہیں، یا حرکت کی مدت زمانہ۔

error: Content is protected !!