منطق
وہ علم جس کے ذریعے معلومات کو ترتیب دے کر مجہولات حاصل کئے جاسکتے ہیں، اور جس کے قوانین کا لحاظ رکھنے سے انسان افکار کی غلطیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ یعنی منطق ایسا قانون ہے جس کی رعایت ذہن کو غور وفکر میں غلطی کرنے سے بچائے، منطق کا موضوع معرف اور حجت ہے ،منطق کی غرض و غایت ذہن کو غور و فکر میں غلطی سے محفوظ رکھنا ، منطق کو میزان بھی کہا جاتا ہے ۔