میل
وہ برانگیختہ کرنے والی حالت جومتحرک کو مبدء سے منتہی تک جانے پر مستعد وتیار کرے ،اور روکنے والی چیزوں کی مدافعت کرے، نفس مدافعت کو بھی میل کہہ دیا جاتا ہے۔
اس کی چند صورتیں ہیں :
میل ذاتی: جس کے ساتھ حقیقتاً میل قائم ہو۔
میل عرضی: جس کے ساتھ حقیقتاً میل قائم نہ ہو اور کسی علاقے کی وجہ سے اس کی طرف منسوب کر دیا جائے۔
میل قوی: حدوث میں امر خارج کی وجہ سے ہو۔
میل نفسیاتی: حدوث میل امر داخل کی وجہ سے ہو اور قصد وشعور کے ساتھ ہو۔
میل طبعی: حدوث میل امرداخل کی وجہ سے ہو بلا شعور وقصد ہو۔