سفسطہ

سفسطہ کے معنی ملمع کی ہوئی حکمت ، یعنی جس کا دکھاوا کچھ ہو اور حقیقت کچھ ہو ، یہ لفظ ’’سوفا‘‘ بمعنی علم وحکمت اور ’’اسطا‘‘ بمعنی دھوکہ دہی سے بنا ہے ، سفسطہ کو حکمت باطلہ اور حکمت زائغہ بھی کہہ سکتے ہیں ، اس کے علاوہ سفسطہ کے دو معنی اور بھی ہیں :

(۱) گفتگو اور استدلال میں مخاطب کو جھانسا دینا۔

(۲) وہمی مقدمات سے بنا ہوا قیاس ، جس سے مقصد مخاطب کو غلطی میں ڈالنا اور خاموش کرنا ہو۔

وہمی وخیالی اور ہوائی مقدمات سے مرکب قیاس ہوا کرتا ہے جس کی غرض مقابل مخالف کو صامت وساکت اور ملزم قرار دے دینا ہوتاہے، مثلاً یوں کہاجائے کہ جوہر ذہن میں موجود ہے ،اور جوچیزیں ذہن میں موجود ہوں وہ ذہن میں یعنی غیر میں قائم ہے ،اور جو چیز غیر میں قائم ہوتی ہے ،وہ عرض ہوا کرتی ہے لہذا جوہر عرض ہوگیا۔

error: Content is protected !!