عجز

جس ممکن پر امتناع کا شائبہ نہ ہو، اس پر قدرت نہ ہونے کا نام عجز ہے، ممکن بالذات جو ممتنع بالغیر ہوتا ہے اس پر قادر نہ ہونے کا نام عجز نہیں ہے، مثلاً ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ علت تامہ کے ہوتے ہوئے حق تعالیٰ معلول کے عدم پر قادر نہیں ہے ،لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ حق تعالیٰ (معاذ اللہ) عاجزہے، عجز اور قدرت کے اس مفہوم کو خوب سمجھ کر ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ اس کی وجہ سے بہت سے مغالطوں سے انسان محفوظ ہوجاتا ہے۔

error: Content is protected !!