عقل ہیولانی

عقل کی استعداد محض اور اس کا وہ درجہ جب کہ اس پر بدیہیات ونظریات کا کوئی نقش ثبت نہیں ہوتا، اور وہ صرف ایک قوت ہوتی ہے جو فعل سے خالی ہوتی ہے ،جس طرح بچوں میں ہر قسم کی استعداد ہوتی ہے ،لیکن بالفعل کوئی نقش واثر نہیں ہوتا، اس کو عقل ہیولانی اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح ہیولیٰ اولیٰ اپنی ذات کی حد تک ساری صورتوں سے خالی ہوتا ہے اس طرح یہ عقل بھی تمام افعال ونقوش سے خالی اور سادہ ہوتی ہے، عقل ہیولانی نفس ناطقہ کے مراتب کا پہلا مرتبہ ہے۔

error: Content is protected !!