عوارض ذاتیہ
جو شے کو بالذات عارض ہوں اور اس کی ماہیت کو لازم ہوں، اگرچہ ماہیت سے خارج ہی کیوں نہ ہوں۔
عوارض ذاتیہ کی پھر تین قسمیں ہیں:
(۱) وہ عوارض ہیں جو شئی کے بلا واسطہ عارض ہوتے ہیں جیسے انسان کو تعجب بلاواسطہ عارض ہوتا ہے۔
(۲) وہ عوارض ہیں جو شئی کو بواسطۂ امر مساوی داخل کے عارض ہوتے ہیں جیسے انسان کو ادراک عارض ہوتا ہے بواسطہ ناطق کے، اور ناطق انسان کا مساوی ہے اور اس کی حقیقت میں داخل ہے۔
(۳) وہ عوارض ہیں جو شئی کے عارض ہوتے ہیں بواسطہ امر مساوی خارج کے جیسے انسان کو ضحک(ہنسی) عارض ہے بواسطہ تعجب کے اور تعجب میں اور انسان میں تساوی کی نسبت ہے، مگر تعجب انسان کی حقیقت میں داخل نہیں ہے بلکہ خارج ہے۔