متاع نور، سوانح حضرت مولانا نور احمد از مولانا رشید اشرف سیفی
Mata e Noor
Biography of Maulana Noor Ahmad (RA)
Founding Member of Jamia Darul Uloom Karachi
By: Maulana Rasheed Ashraf Saifi
متاع نور ، سوانح حیات حضرت مولانا نور احمد رحمہ اللہ
از : مولانا رشید اشرف سیفی رحمہ اللہ
استاذ حدیث وناظم جامعہ دارالعلوم کراچی
ناظم اول و بانی رکن جامعہ دارالعلوم کراچی و بانی ادارۃ القرآن حضرت مولانا نور احمدؒ (داماد حضرت مولانا مفتی محمد شفیع مفتی اعظم پاکستان) کی دل چسپ سبق آموز سوانح حیات ،اسلام کے ایک عظیم خاموش رضا کار کےعلمی وعملی کمالات ،ہمہ جہتی خدمات اور کارناموں کا مفصل تعارف،جامعہ دارالعلوم کراچی کی بنیاد وتاسیس ،مجاہد ملت کے عزم وہمت کی ایمان افروز داستان
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب زید مجدہ لکھتے ہیں:
حضرت مولانا نوراحمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ احقر کے بہنوئی بھی تھے اور استاذ بھی ،اور اس لحاظ سے ان کی وفات میرے لیے زبردست اور گھریلو حادثہ تو ہے ہی ،لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اسلام کے ان خاموش رضاکاروں میں سے تھے جن کی پوری زندگی علمی ، تعلیمی ، اجتماعی اور سیاسی میدانوں میں کسی نہ کسی جہت سے خدمت دین میں بسر ہوئی ، لیکن وہ نام ونمود اور شہرت کے معروف ذرائع سے ہمیشہ دور رہے ، قیام پاکستان کی تحریک سے لے کر روز وفات تک ملک ،ملت کے نہ جانے کتنے اہم کاموں میں انہوں نے مؤثر حصہ لیا ، لیکن اس طرح کہ جب ان کاموں کی تاریخ مرتب کرنے والے مرتب کریں گے تو شاید ان کاموں میں ان کا نام نہ آئے ، یا آئے تو سرسری اور مختصر انداز میں ، اسی طرح دینی خدمات کے ساتھ اس دور میں شہرت وسمعت کے جو وسائس ہر وقت لگے رہتے ہیں ، مو لانا (نوراحمد) رحمۃ اللہ علیہ ان سے اپنا دامن بچاتے ہوئے دین کی سرحد پار کرگئے ،لیکن برصغیر پاک وہند بشمول بنگلہ دیش وبرما کا شاید کوئی دینی حلقہ ایسا نہیں ہوگا جو ان سے اور ان کی خدمات سے واقف نہ ہو ۔
حضرت مولانا نوراحمد (رحمہ اللہ )کی ہمہ جہت خدمات کے بارے میں درج ذیل مقتدر شخصیات کے مضامین وتاثرات اس میں شامل ہیں:
۱-شیخ عبدالفتاح ابو غدۃؒ
۲-مولانا فضل محمد سواتی ؒ
۳-مولانا عاشق الہی مہاجر مدنیؒ
۴-مولانا محمد ایوب جان بنوریؒ
۵-مولانا محمد عبدالرشید نعمانیؒ
۶-مولانا سلیم اللہ خانؒ
۷-مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ
۸-مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی زید مجدہ
۹-مولانا مفتی محمد تقی عثمانی زید مجدہ
۱۰-مولانا محمد سالم قاسمی ؒ
۱۱-مولانا مفتی عبد الشکو رترمذیؒ
۱۲-مولانا مجاہد الاسلام قاسمیؒ
۱۳-مولانا حکیم محمد اختر ؒ
۱۴-مولانا سید نفیس الحسینیؒ
۱۵-مولانا عبد الحفیظ مکی ؒ
۱۶-حضرت مولانا غلام النصیر چلاسی زید مجدہ
۱۷-حاجی عبد الوہاب صاحب(تبلیغی جماعت)
۱۸-پروفیسر برہان الدین ربانیؒ
۱۹-مولانا محمد یونس خالصؒ
۲۰-مولانا نور البشرزید مجدہ
۲۱-حکیم محمد سعید شہیدؒ
۲۲-محمد صلاح الدین شہیدؒ(مدیرتکبیر)
۲۳-جسٹس محمد افضل چیمہ صاحب
۲۴-تسنیم مینائی صاحب
۲۵-افضال مبین صاحب
۲۶-منصور الزماں صدیقی (صدیقی ٹرسٹ)
۲۷-رفعت احمد خان صاحب