zewar sona chandi ki zakat kaise ada karen mufti anas anwar زیور سونا چاندی کی زکوۃ کیسے ادا کریں؟ مفتی انس انور

زیور کی زکوۃ کیسے ادا کریں؟ مفتی انس انور

Zewar Sona Chandi ki Zakat Kaise Ada Karen?

زیور (سونا چاندی) کی زکوۃ کیسے ادا کریں؟

از: مفتی انس انور بدخشانی
رفیق دار الافتاء و استاذ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی

کتاب کا تعارف

اس کتاب کا مقصد صرف اور صرف فریضہ زکوۃ کی یاد دہانی ہے، الحمد للہ ! ہماری بہت سی بہنیں اور بھائی اس سلسلہ میں حد درجہ اہتمام کرتے ہیں ، تاہم یہ امر واقعہ ہے کہ ہم میں سے اکثر مسلمان مرد وعورت اس فریضے میں سست واقع ہوئے ہیں ،اور شریعت کے مطابق باقاعدہ حساب کرکے مکمل زکوۃ نہیں نکالتے ، بلکہ اسلام کا ایک اہم رکن ہونے کے باوجود اس کے متعلق ہماری معلومات ناقص ہیں۔

اس اہم رکن میں عام مسلمانوں کی کمی کوتاہی کے سبب یہ مختصر کتابچہ پیش خدمت ہے ، جس میں انتہائی آسان انداز میں زیور کی زکوۃ اور اس کے حساب سے متعلق بنیادی اور اہم مسائل جمع کیے گئے ہیں ، اس ضمن میں بندہ اپنے استاذ محترم جناب مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم برکاتہم (دار الافتاء جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی) کا تہہ دل سے ممنون ہے کہ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود تصحیح فرمائی اور مفید مشوروں سے نوازا ، اور برادرم جناب کمال باسط صاحب (ڈائریکٹر پاکستان جیمس اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی) جو اس کام کے اصل محرک ہیں ، ابتداء انہوں نے اس بارے میں فکر کی ، اور مسلسل اصرار کرکے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی درخواست کرتے رہے ، اور عملا خود بھی اس فکر میں لگے رہے کہ کسی طرح (خصوصا) ہماری مسلمان بہنوں کو زیور کی زکوۃ کے بنیادی مسائل کا علم ہو ، اور وہ باقاعدہ حساب کرکے زکوۃ دینے والی بن جائیں ، اللہ ان دونوں حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے ، اس کام کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، اور ہم سب کو اسلام کے تمام احکامات پر عمل کرنے والا بنائے ، آمین۔

محمد انس انور
دارالافتاء جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی

error: Content is protected !!