Sample Page

How to Perform Sacrifice (Qurbani) on Behalf of the Deceased?

NOTE: It should be noted that the below answer is the English translation of the Fatwa issued by Jamia Uloom Islamia Allama Yusuf Banuri Town, Karachi, Pakistan.

Question

How to perform sacrifice (Qurbani) on behalf of the deceased?

Answer

It is permissible to make Qurbani on behalf of the deceased and the deceased will get the reward. Hadrat Ali (R.A) used to slaughter a ram for himself and a ram on behalf of holy Prophet (S.AW).

وعن حنش قال رأیت علیا یضحی بکبشین فقلت لہ ما ھذا فقال ان رسول اللہ ﷺ أوصانی أن اضحی عنہ ، فأنا أضحی عنہ (سنن أبی داود2/92:)۔

There are two ways of making Qurbani on behalf of a deceased person:

(1) One share of Qurbani is made in the name of the deceased.

(2) Besides the compulsory Qurbani of a person, another Qurbani or share is made and the reward is passed on to the deceased. Both ways are permissible.

In short, if a person is making sacrifice on behalf of the deceased, then it is necessary to keep a separate share for each person that has passed away. One share is not sufficient for more than one deceased. It is, however, valid to make a nafl Qurbani share and send the reward of it to more than one living and deceased individuals, Just as the Holy Prophet (S.A.W) had given the reward of one sacrifice to the entire Ummah:

عن عائشة أن رسول الله صلی الله علیه وسلم أمربکبش أقرن یطأ في سواد ویبرک في سواد وینظر في سواد، فأتي به لیضحي به، قال: یا عائشة هلمي المدیة! ثم قال: اشحذیها بحجر، ففعلت، ثم أخذها وأخذ الکبش فأضجعه، ثم ذبحه، ثم قال: «بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ»، ثم ضحی به۔ رواه مسلم۔

If a person has the ability, then a person should definitely make Qurbani for the deceased. It carries great rewards and the deceased benefits greatly.

سنن أبی داود2/92: وعن حنش قال رأیت علیا یضحی بکبشین فقلت لہ ما ھذا فقال ان رسول اللہ ﷺ أوصانی أن اضحی عنہ ، فأنا أضحی عنہ ۔

مشکاة المصابيح، باب في الأضحية، الفصل الأول، ص:127:عن عائشة أن رسول الله صلی الله علیه وسلم أمربکبش أقرن یطأ في سواد ویبرک في سواد وینظر في سواد، فأتي به لیضحي به، قال: یا عائشة هلمي المدیة! ثم قال: اشحذیها بحجر، ففعلت، ثم أخذها وأخذ الکبش فأضجعه، ثم ذبحه، ثم قال: بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ، ثم ضحی به۔ رواه مسلم۔

مشكاة المصابيح، باب في الأضحية، الفصل الثاني، ص:128، : عن حنش قال: رأیت علیاً یضحي بکبشین، فقلت له: ماهذا؟ فقال: إن رسول الله صلی الله علیه وسلم أوصاني أن أضحي عنه، فأنا أضحي عنه۔ رواه أبوداود، وروي الترمذی نحوه.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326):وقد صح أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين: أحدهما عن نفسه والآخر عمن لم يذبح من أمته، وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326): قال في البدائع: لأن الموت لا يمنع التقرب عن الميت، بدليل أنه يجوز أن يتصدق عنه ويحج عنه، وقد صح «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين: أحدهما عن نفسه، والآخر عمن لم يذبح من أمته»، وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح۔ـ

البدائع الصنائع 5/72:وإن کا ن أحد الشرکاء ممن یضحی عن میت جاز ۔

1,272 Views

ذو الحجہ کے پہلے دس دن قربانی کرنے والے کے لئے بال اور ناخن نہ کاٹنے کا حکم کیوں ہے؟ مفتی محمد تقی عثمانی

ذی الحجہ کا چاند دیکھتے ہی جو حکم سب سے پہلے ہماری طرف متوجہ ہوجاتا ہے وہ ایک عجیب وغریب حکم ہے، وہ یہ کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب تم میں سے کسی کو قربانی کرنی ہو تو جس وقت وہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے اس کی بعد اس کے لئے بال کاٹنا او رناخن کاٹنا درست نہیں، چونکہ یہ حکم نبی کریمﷺ سے منقول ہے اس واسطے اس عمل کو مستحب قرار دیا گیا ہے کہ آدمی اپنے ناخن اور بال اس وقت تک نہ کاٹے جب تک قربانی نہ کرلے۔(ابن ماجہ، کتاب الاضاحی)۔

بظاہر یہ حکم بڑا عجیب وغریب معلوم ہوتا ہے کہ چاند دیکھ کربال اور ناخن کاٹنے سے منع کردیا گیا ہے، لیکن بات دراصل یہ ہے کہ ان ایام میں اللہ تعالیٰ نے حج کی عظیم الشان عبادت مقرر فرمائی اور مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد الحمدللہ اس وقت اس عبادت سے بہر اندوز ہوتی ہے، ان دنوں وہاں یہ حال ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بیت اللہ کے اندر ایک ایسا مقنا طیس لگا ہوا ہے جو چاروں طرف سے فرزندان توحید کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے، ہر لمحے ہزاروں افراد اطراف عالم سے وہاں پہنچ رہے ہیں اور بیت اللہ کے اردگرد جمع ہورہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو حج بیت اللہ کی ادائیگی کی یہ سعادت بخشی ہے، ان حضرات کے لئے یہ حکم ہے کہ جب وہ بیت اللہ شریف کی طرف جائیں تو وہ بیت اللہ کی وردی یعنی احرام پہن کر جائیں اور پھر احرام کے اندر شریعت نے بہت سی پابندیاں عائد کردیں، مثلاً یہ کہ سلا ہوا کپڑا نہیں پہن سکتے، خوشبو نہیں لگاسکتے، منہ نہیں ڈھانپ سکتے وغیرہ وغیرہ، ان میں سے ایک پابندی یہ ہے بال اور ناخن نہیں کاٹ سکتے۔

حضور سرورعالم ﷺ نے ہم پر اور ان لوگوں پر جو بیت اللہ کی پاس حاضر نہیں ہیں اور حج بیت اللہ کی عبادت میں شریک نہیں ہیں، اللہ تعالی کے کرم کو متوجہ فرمانے اور ان کی رحمت کا مورد بنانے کے لئے یہ فرمادیا کہ ان حجاج بیت اللہ کے ساتھ تھوڑی سی مشابہت اختیار کر لو، تھوڑی سی ان کی شباہت اپنے اندر پیدا کرلو اور جس طرح وہ بال نہیں کاٹ رہے ہیں تم بھی مت کاٹو، یہ ان اللہ کے بندوں کے ساتھ شباہت پید ا کردی جو اس وقت حج بیت اللہ کی عظیم سعادت سے بہراندوز ہورہے ہیں۔

ہماے حضرت ڈاکٹر محمد عبدالحئی صاحبؒ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی رحمتیں بہانے ڈھونڈتی ہیں، جب ہمیں یہ حکم دیا کہ ان کی مشابہت اختیار کر لو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ان پر جو رحمتیں نازل فرمانا منظور ہے اس کا کچھ حصہ تمہیں بھی عطا فرمانا چاہتے ہیں تاکہ جس وقت عرفات کے میدان میں اللہ کے بندوں پر رحمت کی بارشیں برسیں اس کی بدلی کا کوئی ٹکڑا ہم پر بھی رحمت برسادے تو یہ شباہت پیدا کرنا بھی بڑی نعمت ہے اور حضرت مجذوب صاحبؒ کا یہ شعر بکثرت پڑھا کرتے تھے کہ:

تیرے محبوب کی یارب شباہت لے کر آیا ہوں

حقیقت اسکو تو کردے میں صورت لیکر آیا ہوں

کیا بعید ہے کہ اللہ اس صورت کی برکت سے حقیقت میں نزل فرمادے اور اس کی رحمت کی جو گھٹائیں وہاں برسیں گی انشاء اللہ ہم اور آپ اس سے محروم نہیں رہیں گے۔

ہمارے حضرت والا رحمہ اللہ کا مذاق یہ تھا کہ فرماتے تھے کہ کیا اللہ تبارک وتعالی اس بنا پر محروم فرمادیں گے کہ ایک شخص کے پاس جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ؟ کیا اس واسطے اس کو عرفات کی رحمت سے محروم فرمادیں گے کہ اس کو حالات نے جانے کی اجازت نہیں دی ، اور اس واسطے وہ نہیں جاسکا؟ایسا نہیں ہے ، بلکہ اللہ تبارک وتعالی ہمیں اور آپ کو بھی اس رحمت میں شامل فرمانا چاہتے ہیں ، البتہ تھوڑی سی توجہ اور دھیان کی بات ہے ، بس تھوڑی سی فکر اور توجہ کرلو کہ میں تھوڑی سے شباہت پیدا کررہا ہوں ، اور اپنی صورت تھوڑی سی اس جیسی بنارہا ہوں ، تو پھر اللہ تبارک وتعالی اپنے فضل سے ہمیں بھی اس رحمت میں شامل فرمادیں گے ، ان شا ء اللہ تعالی۔

یہ مضمون انگریزی زبان میں پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://islaminsight.org/2020/07/16/why-it-is-mustahab-for-a-sacrificer-not-to-cut-his-hair-nails-during-the-first-10-days-of-dhu-al-hijjah-by-mufti-muhmmad-taqi-usmani/
7,013 Views

Why it is Mustahab for a Sacrificer not to cut his Hair & Nails During the First 10 Days of Dhu al-Hijjah? By Mufti Muhmmad Taqi Usmani

Immediately after the sighting of the Zul-Hijjah moon a strange command is brought to our notice. The Holy Prophet has said that it is not right for him who has to offer Qurbani to clip his nails and cut his hair after sighting the Zul-hijjah moon. As this order has been narrated from the Holy Prophet it has been declared as Mustahab (desirable). According to this order a man should not clip his nails, nor cut his hair, unless he has offered the Qurbani. (lbn majah Chapter on dipping nails …. Hadith no 3187)

Apparently it looks strange that after sighting the moon of Zul Hijjah, clipping the nails and cutting the hair have been forbidden. The reason is not far to seek. Almighty Allah has appointed during these days the splendid worship of the Hajj and a very large number of the Muslims remain engaged, by the grace of Allah, in this worship at this time. It seems, as if, the House of Allah is charged with a magnetic power which is attracting to itself from all sides the sons of Tawheed (Muslims) and thousands of men are arriving there every moment from all comers of the world and are assembling round the House of Allah. Allah has granted these pilgrims the honor of performing the Hajj. These Pilgrims have been ordered that when they are advancing towards the House of Allah, they should be dressed in lhram which is the prescribed uniform of that sacred House. Again, the Shari ah has imposed many restrictions on the pilgrims while in lhram. e.g., they cannot put on stitched garment, nor apply scent nor cover their faces. etc., that they should not clip their nails nor cut their hair is also one of these restrictions. As for those who are not participating in the worship (Hajj) of the House of Allah, by visiting it, the Holy Prophet ﷺ has, in order to enable such persons also to qualify for Allah’s mercy, ordered that they should try to achieve some likeness to the pilgrims of the House of Allah by imitating them in leaving their nails unclipped and their hair uncut. This is a way to attain some similarity to those actually performing the Hajj.

Our Dr. Hazrat M. Abdul Hayi Arfi Sahib used to say that Allah’s mercy is always in search of an excuse to descend on His servants. When Allah has commanded us to attain some similarity to the Hajj Pilgrims, it only means that He wants to bestow on those who attain this similarity some part of the mercy and blessings which He showers on the Hajj Pilgrims, so that when the clouds of Allah’s mercy rain on these servants of Allah on the plain of Arafah, a part of these clouds may overtake us also with its munificent showers. Thus, the attainment of this similarity, is a great blessing. Dr. Arfi Sahib frequently recited this couplet of Hazrat Majzoob:

تیرے محبوب کی یا رب شباہت لے کر آیا ہوں

حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کر آیا ہوں

Meaning: O my Lord! I have come to you with an assumed similarity to your beloved. I have brought the form only, kindly turn it into reality. It is not at all unlikely that Almighty Allah may turn this form into reality by the blessing of His beloved Prophet ﷺ. It is hoped that you and we shall not be deprived, God willing, of the clouds of mercy that pour down there.

It was the habit of our saint (R.A) to say from time to time: Will Almighty Allah deprive a man of these blessings and bounties of Arafah only because he has no money or the circumstances are not favourable for him to undertake the journey? No, that is not so. Almighty Allah wants to include us all in His mercy, provided we pay a little attention and care, we develop a little similarity to the pilgrims of Hajj. We should at least adopt the form, if not the reality of the Hajj. There is every hope that Almighty Allah shall encompass us with His mercy and blessings.

SOURCE: Daur e Hazir kay Shubaht o Mughalty, By Mfuti Muhammad Taqi Usmani

To read this article in Urdu Click on the link below:

5,959 Views

قربانی یا گوشت ضائع کرنے کے بجائے غریب کی مدد کرنے میں کیا حرج ہے ؟ از مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

قربانی کے بجائے پیسے خیرات کرنا

سوال

اگر کوئی شخص قربانی دینے کا ارادہ رکھتا ہو ،اور وہ قربانی کے پیسوں سے قربانی دینے کے بجائے کسی مستحق (غریب) شخص کی خدمت کرے ،جس کو واقعتا ضرورت ہو تو کیا قربانی کا ثواب مل جائے گا یا قربانی کا ثواب صرف قربانی ہی سے ملتا ہے؟ یاد رہے کہ قربانی دینے والا ویسے اس غریب شخص کی خدمت نہیں کرسکتا۔

جواب

جس شخص کے ذمہ قربانی واجب ہو، اس کے ذمہ قربانی کرنا ہی ضروری ہے۔ غریبوں کو پیسے دینے سے قربانی کا ثواب نہیں ہوگا، بلکہ یہ شخص (واجب قربانی چھوڑنے کی وجہ سے) گناہ گار ہوگا۔ اور جس کے ذمہ قربانی واجب نہیں اس کو اختیار ہے، خواہ قربانی کرے یا غریبوں کو پیسے دیدے، لیکن دُوسری صورت میں قربانی کا ثواب نہیں ہوگا، صدقے کا ثواب ہوگا۔

کیا قربانی کا گوشت خراب کرنے کے بجائے اتنی رقم صدقہ کردیں ؟

سوال

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ عیدِ قربان کے موقع پر مسلمان قربانی کے جانور ذبح کرتے ہیں اور یوں اکثر لوگ گوشت زیادہ یا خراب ہونے کی وجہ سے نالیوں میں ضائع کردیتے ہیں، مختصر یہ کہ یوں پھینک دیتے ہیں، کیا اگر کوئی انسان چاہے تو قربانی کے جانور جتنی رقم کسی شخص کو بطور امداد دے سکتا ہے؟ کیا یہ اسلامی نقطہٴ نظر سے دُرست ہے؟

جواب

قربانی اہل استطاعت(صاحب نصاب) پر واجب ہے، قربانی کے بجائے اتنی رقم صدقہ کردینے سے یہ واجب ادا نہیں ہوتا، بلکہ قربانی کرنا ہی ضروری ہے۔ گوشت کو ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، اللہ تعالیٰ کی بے شمار مخلوق ہے، خود نہ کھاسکے تو دُوسروں کو دےدے۔

سنن الترمذی، فضل الأضحیۃ، رقم الحدیث: 1493 :عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنھا أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: ’’ما عمل آدمی من عمل یوم النحر أحب إلی اللّٰہ من إھراق الدم

سنن الدارقطنی، باب الصید والذبائح والأطعمۃ، رقم الحدیث: 34 : عن ابن عباسؓ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ’’ماأنفقت الورق فی شییٔ أفضل من نحیرۃ فی یوم العید‘‘

سنن ابن ماجه (2/ 1044):عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من كان له سعة، ولم يضح، فلا يقربن مصلانا

وفی البدائع الصنائع 66/5: ومنھا أن لا یقوم غیرھا مقامھا حتی لو تصدق بعین الشاۃ أو قیمتھا فی الوقت لا یجزیہ عن الأضحیۃ ، لأن الواجب تعلق بالإراقۃ ، والأصل أن الوجوب إذا تعلق بفعل معین أنہ لا یقوم غیرہ مقامہ کما فی الصلاۃ والصوم وغیرھما، شامی 320/6

فی رد المحتار 6/313 کتاب الأضحیۃ : (قولہ أی إراقۃ الدم) قال فی الجوھرۃ : والدلیل علی أنھا الإراقۃ لو تصدق بین الحیوان لم یجز ، والتصدق بلحمھا بعد الذبح مستحب

و فی رد المحتار 6/313 کتاب الأضحیۃ : ھی ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قال فی البدائع : فلا تجزی التضحیۃ بدونھا ، لأن الذبح قد یکون للحم ۔۔۔۔ الخ

آپ کے مسائل اور ان کا حل ، جلد پنجم

یہی مسئلہ انگریزی زبان میں پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

3,640 Views

Is it Better to Help Poor instead of Sacrificing (Qurbani) & wasting meat? By Maulana Yusuf Ludhianvi Shaheed

Compiled By: Mufti Umar Anwar Badakhshani

Helping the poor instead of sacrifice (Qurbani)

Question

If a person intends to make a sacrifice but instead uses that money to help a poor deserving person , will he get the reward of the sacrifice? or will the reward of the sacrifice comes only from slaughtering animal? Keeping in mind that the person cannot help the needy otherwise.

Answer

Sacrifice is obligatory for the person who is eligible to perform sacrifice. By Giving money to the poor he will not get the reward in fact he will be sinful for not performing the obligatory sacrifice. And he who is not eligible to make a sacrifice has the option, whether he makes a sacrifice or gives money to the poor, in such case the sacrifice will not be rewarded, only the act of charity will be rewarded.

is it better to donate money instead of wasting the sacrificial meat?

Question

It is often observed that Muslims slaughter sacrificial animals on the occasion of Eid-ul-Adha and most of the meat wasted due to excess or spoilage, or they throw it away. Can the money spent on animal be given to poor?Is this act of helping is permissible in Islam ?

Answer

If a person is eligible to sacrifice he has to perform the act of slaughtering an animal to fulfill his obligation. Giving away money in charity instead of sacrifice does not fulfill his obligation. Allah Almighty has made innumerable creatures, there is no need to throw the meat it can always be given to others.

سنن الترمذی، فضل الأضحیۃ، رقم الحدیث: 1493 :عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنھا أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: ’’ما عمل آدمی من عمل یوم النحر أحب إلی اللّٰہ من إھراق الدم

سنن الدارقطنی، باب الصید والذبائح والأطعمۃ، رقم الحدیث: 34 : عن ابن عباسؓ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ’’ماأنفقت الورق فی شییٔ أفضل من نحیرۃ فی یوم العید‘‘

سنن ابن ماجه (2/ 1044):عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من كان له سعة، ولم يضح، فلا يقربن مصلانا

وفی البدائع الصنائع 66/5: ومنھا أن لا یقوم غیرھا مقامھا حتی لو تصدق بعین الشاۃ أو قیمتھا فی الوقت لا یجزیہ عن الأضحیۃ ، لأن الواجب تعلق بالإراقۃ ، والأصل أن الوجوب إذا تعلق بفعل معین أنہ لا یقوم غیرہ مقامہ کما فی الصلاۃ والصوم وغیرھما، شامی 320/6

فی رد المحتار 6/313 کتاب الأضحیۃ : (قولہ أی إراقۃ الدم) قال فی الجوھرۃ : والدلیل علی أنھا الإراقۃ لو تصدق بین الحیوان لم یجز ، والتصدق بلحمھا بعد الذبح مستحب

و فی رد المحتار 6/313 کتاب الأضحیۃ : ھی ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قال فی البدائع : فلا تجزی التضحیۃ بدونھا ، لأن الذبح قد یکون للحم ۔۔۔۔ الخ

SOURCE: Aap kay Masail aur un ka Hal, Vol 5.

To read this issue in Urdu Language Click on the link below:

2,322 Views

اگرقربانی کے بجائے غریب کی مدد کردی جائے تو اس میں کیا برائی ہے؟ کیا قربانی معاشی نقصان کا ذریعہ ہے ؟ فلسفہ قربانی از مفتی محمد تقی عثمانی

ترتیب وتدوین: مفتی عمر انور بدخشانی

قربانی کے خلاف پروپیگنڈہ

جس مقصد کے تحت اللہ تعالیٰ نے یہ قربانی واجب فرمائی تھی، آج اسی کے بالکل برخلاف کہنے والے یہ کہہ رہے ہیں کہ صاحب! قربانی کیا ہے؟ یہ قربانی (معاذ اللہ) خواہ مخواہ رکھ دی گئی ہے، لاکھوں روپیہ خون کی شکل میں نالیوں میں بہہ جاتا ہے اور معاشی اعتبار سے نقصان دہ ہے، کتنے جانور کم ہوجاتے ہیں، اور فلاں فلاں معاشی نقصان ہوتے ہیں وغیرہ، لہٰذا قربانی کرنے کی بجائے یہ کرنا چاہئے کہ وہ لوگ جو غریب ہیں جو بھوک سے بلبلا رہے ہیں تو قربانی کرکے گوشت تقسیم کرنے کے بجائے اگر وہ روپیہ اس غریب کو دے دیا جائے تو اس کی ضرورت پوری ہوجائے، یہ پروپیگنڈہ اتنی کثرت سے کیا جارہا ہے کہ پہلے زمانے میں تو صرف ایک مخصوص حلقہ تھا جو یہ باتیں کہتا تھا،لیکن اب یہ حالت ہوگئی ہے کہ شاید ہی کوئی دن خالی جاتا ہو جس میں کم از کم دو چار افراد یہ بات نہ پوچھ لیتے ہوں کہ ہمارے عزیزوں میں بہت سے لوگ غریب ہیں، لہذااگر ہم لوگ قربانی نہ کریں اور وہ رقم ان کو دے دیں تو اس میں کیا حرج ہے؟

واجب عبادتوں کا متبادل نہیں ہوتا

بات دراصل یہ ہے کہ ہر عبادت کا ایک موقع اور ایک محل ہوتاہے، مثلاً کوئی شخص یہ سوچے کہ میں نماز نہ پڑھوں اور اس کے بجائے غریب کی مدد کردوں تو اس سے نامز کا فریضہ ادا نہیں ہوسکتا، غریب کی مدد کرنے کا اجرو ثواب اپنی جگہ ہے، لیکن جو دوسرے فرائض ہیں وہ اپنی جگہ فرض وواجب ہیں ،اور قربانی کے خلاف یہ جو پروپیگنڈہ کیا گیا ہے کہ وہ عقل کے خلاف ہے اور یہ معاشی بد حالی کا سبب ہے اور معاشی اعتبارسے اس کا کوئی جواز نہیں ہے، یہ درحقیقت قربانی کے سارے فلسفے اور اس کی روح کی نفی ہے، ارے بھائی! قربانی تو مشروع ہی اس لئے کی گئی ہے کہ یہ کام تمہاری عقل اور سمجھ میں آرہا ہو یا نہآرہا ہو، پھر بھی یہ کام کرو اس لئے کہ ہم نے اس کے کرنے کا حکم دیا ہے، ہم جو کہیں اس پر عمل کر کے دکھاؤ، یہ قربانی کی اصل روح ہے، یاد رکھو! جب تک انسان کے اندر اتباع پیدا نہیں ہوجاتی اس وقت تک انسان انسان نہیں بن سکتا، جتنی بد عنوانیاں، جتنے مظالم، جتنی تباہ کاریاں آج انسانوں کے اندر پھیلی ہوئی ہیں وہ درحقیقت اس بنیاد کو فراموش کرنے کی وجہ سے ہے کہ انسان اپنی عقل کے پیچھے چلتا ہے اللہ کے حکم کی اتباع کی طرف نہیں جاتا۔

اور عبادت کے اندریہ ہے کہ وہ نفلی طورپر جس وقت چاہیں اد اکریں ،لیکن قربانی کے اندر اللہ تعالیٰ نے یہ سکھادیا کہ گلے پر چھری پھیرنا یہ صرف تین تک عبادت ہے اور تین دن کے بعد اگر قربانی کرو گے تو کوئی عبادت نہیں، کیوں؟ یہ بتانے کے لیے کہ اس عمل میں کچھ نہیں رکھا، بلکہ جب ہم نے کہہ دیا کہ قربانی کرو اس وقت عبادت ہے اور اس کے علاوہ عبادت نہیں ہے، کاش! یہ نکتہ ہماری سمجھ میں آجائے تو سارے دین کی فہم حاصل ہوجائے، دین کا سارا نکتہ اور محوریہ ہے کہ دین اتباع کا نام ہے، جس چیز میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم آگیا وہ مانو اور اس پر عمل کرو،اور جہاں حکم نہیں آیا اس میں کچھ نہیں ہے۔(اصلاحی خطبات، ج۲، ص ۱۳۶)۔

قربانی کیا سبق دیتی ہے ؟

قربانی کی عبادت کا سارا فلسفہ یہی ہے، اس لئے کہ قربانی کے معنی ہیں ’’اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی چیز‘‘ اور یہ لفظ قربانی ’’قربان‘‘ سے نکلا ہے اور لفظ قربان’’قرب‘‘ سے نکلا ہے، تو قربانی کے معنی یہ ہیں کہ وہ چیز جس سے اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کیا جائے اور اس قربانی کے سارے عمل میں یہ سکھایا گیا ہے کہ ہمارے حکم کی اتباع کا نام دین ہے، جب ہمارا حکم آجائے تو اس کے بعد عقلی گھوڑے دوڑانے کا موقع ہے نہ اس میں حکمتیں اور مصلحتیں تلاش کرنے کا موقع باقی رہتا ہے اور نہ اس میں چوں وچرا کرنے کا موقع ہے، ایک مومن کا کام یہ ہے کہ اللہ کی طرف سے حکم آجائے تو اپنا سرجھکادے اور اس حکم کی اتباع کرے۔

حضرت ابراہیم نے عقلی حکمت تلاش نہیں کی

جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس حکم آگیا کہ بیٹے کو ذبح کردو،اور وہ حکم بھی خواب کے ذریعہ سے آیا، اگر اللہ تعالیٰ چاہتے تووحی کے ذریعہ حکم نازل فرما دیتے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرو،لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا نہیں کیا، بلکہ خواب میں آپ کو یہ دکھایا گیا کہ اپنے بیٹے کو ذبح کررہے ہیں،اگر ہمارے جیسا تاویل کرنے والا کوئی شخص ہوتا تو یہ کہہ دیتا کہ یہ تو خواب کی بات ہے، اس پر عمل کرنے کیا ضرورت ہے؟ مگر یہ بھی حقیقت میں ایک امتحان تھا کہ چونکہ جب انبیاء علیہم السلام کا خواب وحی ہوتا ہے تو کیا وہ اس وحی پر عمل کرتے یا نہیں؟اس لئے آپ کو یہ عمل خواب میں دکھایا گیا، اور جب آپ کو یہ معلوم ہوگیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حکم ہے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کردو تو باپ نے پلٹ کر اللہ تعالیٰ سے یہ نہیں پوچھا کہ یا اللہ! یہ حکم آخر کیوں دیا جارہا ہے؟ اس میں کیا حکمت اور کیا مصلحت ہے؟ دنیا کا کوئی قانون اور کوئی نظام زندگی اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا کہ باپ اپنے بیٹے کو ذبح کرے، عقل کی کسی میزان پر اس حکم کواتار کر دیکھیں تو کسی میزان پر یہ پورا اترتا نظر نہیں آتا۔(اصلاحی خطبات، ج۲، ص ۱۳۲)۔

آج ہمار ےمعاشرے میں جو گمراہی پھیلی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے ہر حکم میں حکمت تلاش کرو کہ اس کی حکمت اور مصلحت کیا ہے ؟اور اس کا عقلی فائدہ کیا ہے ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عقلی فائدہ نظر آئے گا تو کریں گے اور اگر فائدہ نظر نہیں آئے گا تو نہیں کریں گے ،یہ کوئی دین ہے ؟کیا اس کا نام اتباع ہے ؟اتباع تو وہ ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کرکے دکھاہے اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کرکے دکھایا ،اور اللہ تعالی کو ان کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ قیامت تک کے لیے اس کو جاری کردیا(اصلاحی خطبات ، ج۲،ص۱۳۵)۔

زندگی اتباع کا نمونہ ہونی چاہیے

یہ ہے سارے دین کا خلاصہ کہ اپنی تجویز(رائے ) کو دخل نہ ہو ، جو کوئی عمل ہو ، وہ اللہ اوراللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہو ، اگر یہ بات ذہن نشین ہوجائے تو ساری بدعتوں کی جڑ کٹ جائے اور اسی حقیقت کو سکھانے کے لیے قربانی مشروع کی گئی ہے ، بات در اصل یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہر چیز ایک غفلت اور بے توجہی کے عالم میں گزرجاتی ہے ، قربانی کرتے وقت ذرا سا اس حقیقت کو تازہ کیا جائے کہ یہ در قربانی درحقیقت یہ سبق سکھا رہی ہے کہ ہماری پوری زندگی اللہ جل جلالہ کے حکم کے تابع ہونی چاہیے اور پوری زندگی اتباع کا نمونہ ہونی چاہیے ، چاہے ہماری سمجھ میں آئے یا نہ آئے ،ہماری عقل میں آئے یا نہ آئے ،ہرحالت میں اللہ تعالی کے حکم کے آگے سرجھکانا چاہیے ،بس اس قربانی کا سارا فلسفہ یہ ہے ، اللہ تعالی اپنی رحمت سے اس فلسفے کو سمجھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے ،اوراس کی برکات عطافرمائے ، آمین۔(اصلاحی خطبات ، ج۲، ص ۱۴۱)۔

یہ پورا واقعہ جو درحقیقت قربانی کے عمل کی بنیاد ہے، روز اول سے یہ بتارہا ہے کہ قربانی اس لئے مشروع کی گئی ہے تاکہ انسانوں کے دل میں یہ احساس، یہ علم اور معرفت پیدا ہو کہ اللہ تعالیٰ کاحکم ہر چیزپر فوقیت رکھتا ہے اور دین درحقیقت اتباع کا نام ہے اور جب حکم آجائے تو پر عقلی گھوڑے دوڑانے کا موقع نہیں، حکمتیں اور مصلحتیں تلاش کرنے کا موقع نہیں(اصلاحی خطبات، ج۲، ص۱۳۵)۔

قربانی کا مقصد:دلوں کا تقوی

مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور جو قربانی پیش کرتے ہیں یہ ایک ایسا نذرانہ ہے کہ ادھر اس نے اللہ کے لئے قربانی اور نذرانہ پیش کرتے ہوئے جانور کے گلے پر چھری پھیری، ادھر قربانی کی عبادت ادا ہوگئی، اور اللہ تعالیٰ نے وہ نذرانہ قبول کر لیا،گویا کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، اور اب وہ جانور بھی پورا کا پورا تمہارا ہے، اور فرمادیا کہ یہ جانور لے جا کر کھاؤ، اس کاگوشت تمہارا ہے، اس کی کھال تمہاری ہے، اس جانور کی ہر چیز تمہاری ہے، امت محمدیہ علی صاحبہا الصلاۃ والسلام کا اکرام دیکھیے کہ نذرانہ مانگا جارہا ہے لیکن جب بندہ نے خون بہادیا اور نذرانہ پیش کر دیا او رہمارے حکم کی تعمیل کر لی تو بس کافی ہے، ہمیں اتنا ہی چاہئے تھا، چنانچہ فرمایا کہ :

لن ینال اللہ لحو مھا ولا دمائھا ولکن ینالہ التقوی منکم

ہمیں تو اس کا گوشت نہیں چاہئے، ہمیں اس کا خون نہیں چاہئے، ہمیں تو تمہارے دل کا تقویٰ چاہئے، جب تم نے اپنے دل کے تقویٰ سے یہ قربانی پیش کر دی وہ ہمارے یہاں قبول ہوگئی، اب اس کو تم ہی کھاؤ، چنانچہ اگر کوئی شخص قربانی کا سارا گوشت خود کھالے اس پر کوئی گناہ نہیں، البتہ مستحب یہ ہے کہ تین حصے کرے، ایک حصہ خود کھائے، ایک حصہ عزیزوں میں تقسیم کرے اور ایک حصہ قرباء میںخیرات کرے، لیکن اگر ایک بوٹی بھی خیرات نہ کرے تب بھی قربانی کے ثواب میں کوئی کمی نہیں آتی، اس لئے کہ قربانی تو اس وقت مکمل ہوگئی جس وقت جانور کے گلے پر چھری پھیردی، جب میرے بندے نے میرے حکم پر عمل کرلیا تو بس! قربانی کی فضیلت اس کو حاصل ہوگئی۔(اصلاحی خطبات،ج۲، ص ۱۴۵)۔

ماخوذ از: اسلام اور دور حاضر کے شبہات ومغالطے ، از مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ، جمع وترتیب ، عمر انور بدخشانی

یہی مضمون انگریزی زبان میں پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:

https://islaminsight.org/2020/06/27/is-sacrificing-animals-a-source-of-economic-destruction-shortage-of-livestock-what-if-the-same-money-is-given-to-a-poor-person-by-mufti-muhammad-taqi-usmani/
3,279 Views

ماڈرن اسلام: منصبِ نبوت اور سنت کی حیثیت سے متعلق چند گمراہانہ افکار ، از مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

تعارف: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (مدیر ماہنامہ بینات) نے یہ مضمون اب سے کوئی ۵۴ برس قبل تحریر فرمایا تھا ، اس وقت ادارہ تحقیقات اسلامیہ کے ڈاکٹر فضل الرحمن و ہم نوا شریعت اسلامیہ کی تشریح وتعبیر میں تجدد پسندی کے دروازے کھولنے کے لیے کوشاں تھے ، عصر حاضر کی اردو دنیا میں ادارہ المورد کے جاوید احمد غامدی صاحب ہوں یا ہندوستان کے جناب وحید الدین خان اورراشد شازصاحب، یا اسلامی تجدد پسندی کے حوالہ سے عالمی زبانوں میں کوئی بھی فکر اور شخصیت ، ماڈرن اسلام کے لیے سب کا طرز واسلوب ، اور تعبیر ایک جیسی نوعیت ہی کی ہے ، مولانا لدھیانوی شہیدؒ کا یہ مضمون ایسی تمام گمراہانہ فکر کا احاطہ کرتا ہے ، اس مضمون سے صرف ادارہ اور شخصیت کا نام بدل دیا جائے تو یہ مضمون اوراس کے مندرجات مجموعی طور پر آج بھی تازہ ہیں ،۵۴ سال قبل لکھے گئے اس مضمون سے یہ نتیجہ واضح پر معلوم ہوتا ہے کہ شریعت اسلامیہ پر حملہ کرنے والوں کا طریقہ واردات ہمیشہ سے ایک جیسا ہی چلا آرہا ہے ۔

نبوت کا مقام

اب ذرا اس طرف توجہ فرمایے کہ ادارہ تحقیقات اسلامی کے ’’ماڈرن اسلام‘‘ میں ذات رسالت مآب ﷺ کا کیا مرتبہ ہے ؟ سنت نبویہ کی کیا حیثیت ہے اوراحادیث مقدسہ کی کیا پوزیشن ہے ؟

۱-شارع کی حیثیت – قرون وسطی کی رنگ آمیزی

آنحضرت ﷺ کے بارے میں شارع ہونے کا تصور قرون وسطی کی رنگ آمیزی ہے:
’’اگر ہم آنحضرت ﷺ کی سیرت کو اس ’’رنگ آمیزی‘‘ سے الگ کرکے دیکھیں جو ’’عہد وسطی کے فقہاء‘‘ نے پیش کی ہے تو ہمیں یقینی طور سے ایسا کوئی رجحان نظر نہیں آتا کہ رسول اپنے وسیع ترین مفہوم میں صرف ایک قانون ساز تھے جو انسانی زندگی کے لیے جملہ دقیق تمام تفصیلات یعنی انتظامی معاملات سے لے کر خالص ’’مذہبی مراسم‘‘ تک مہیا کررہے تھے ‘‘(فکر ونظر، ج۱، ش۱، ص۱۶)۔

۲-نبی نہیں بلکہ اخلاقی مصلح

’’درحقیقت جو شہادت موجود ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آنحضرت ’’اساسی طور‘‘ سے بنی نوع انسان کے ’’اخلاقی مصلح‘‘ تھے ‘‘(حوالہ بالہ)۔
یعنی آپ کی اساسی حیثیت نبی کی نہیں ، بلکہ اخلاقی مصلح کی تھی (ناقل)۔

۳-اصطلاحی قانون ساز نہ تھے

’’ابتدائی اسلامی روایات سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ آنحضرت ﷺ آج کل کی اصطلاح کے مطابق وسیع معنوں میں ایسے قانون ساز نہیں تھے کہ دین ودنیا کی ہر بات کے لیے آپ قانونی تفصیلات مرتب فرماتے ہوں ‘‘(ج۱، ش۱، ص۱۷)۔

اب ذرا غور فرمایے کہ آنحضرت ﷺ کے بارے میں یہ دعوی کہ آپ ﷺ اساسی طور پر صرف ایک اخلاقی مصلح تھے اور یہ کہ آپ ﷺ وسیع معنوں میں شارع یا آج کی اصطلاح میں قانون ساز نہ تھے کتنا بڑا اور کتنا اہم دعوی ہے ، قرآنی اعلانات کے خلاف، تاریخ نبوت کے مناقض، منصب نبوت کی ضد، اجماع امت کے منافی، اوصاف نبوی کی نقیض، خالص افتراء ، عظیم بہتان سراپا طوفان، لیکن ڈاکٹر صاحب اس زہر تلخ کو ’’درحقیقت جو شہادت موجود ہے‘‘ کے کیپسول میں بند کرکے ملت اسلامیہ کے حلق سے نیچے اتار دینے کے درپے ہیں، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ یہ حقیقت ہے افسانہ؟ اور یہ شہادت کہاں موجود ہے ؟ جناب کی عدالت عالیہ میں یہ شہادت کس نے پیش کی ہے ؟ اور اس کا شاہد کون ہے ؟ صرف جناب کا وہم یا استاذ محترم کا ارشاد؟ آپ نے دیکھ لیا کہ دعوی ہے اس زمانہ میں شریعت و نبوت محمدیہ کی نفی کا اور دلیل ہے فرضی ’’حقیقت‘‘ اور خیالی ’’شہادت‘‘ !۔

۴-قومی ریاست – قیاس کہتا ہے کہ۔۔۔

اسی سلسلہ کی ایک اور مثال یہ ہے کہ جب آپ کو احساس ہوا کہ ’’درحقیقت جو شہادت موجود ہے‘‘ کی خالی فائرنگ سے تشریع نبوی علیہ الصلوۃ والسلام کا قصر محکم مسمار نہیں کیا جاسکتا تو موصوف نے اس کے لیے اپنے ترکش کا آخری تیر بھی استعمال کرڈالا یعنی:

’’قیاس یہ کہتاہے کہ آنحضرت ﷺ جو وقت وفات تک اہل مکہ ور عرب کی اخلاقی اصلاح کی شدید جدوجہد میں مصروف اور اپنی ’’قومی ریاست‘‘ کی تنظیم میں مشغول رہے ان کو اتنا وقت ہی کہاں مل سکتا تھا کہ وہ زندگی کی جزئیات کے لیے قوانین مرتب فرماتے ‘‘(فکر ونظر ، ج۱، ش۱، ص ۱۸)۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنی تحریر میں ’’نفاق‘‘ اور ’’الحاد‘‘ کا زہر اس قدر خفی اور معصومانہ انداز میں ملانے کے عادی ہیں کہ وہاں تک عام نظر کا پہنچنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے ، یہاں مصروفیات نبوی کے ذیل میں ’’اصلاح امت‘‘ اور ’’خلافت الہیہ کی تنفیذ‘‘ یا کوئی اور لفظ جو اسلامی ذوق کے مناسب ہوتا کی بجائے ’’عرب کی اخلاقی اصلاح‘‘ اور ’’اپنی قومی ریاست کی تنظیم‘‘ کے الفاظ خالص دجل ونفاق اور الحاد وزندقہ کی قطعی دلیل ہیں ، سچ تو یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب ، آنحضرت ﷺ کے بارے میں کوئی ایسا تصویر (یا عقیدہ) مشکل ہی سے برداشت کرسکتے ہیں جو ان کے مغربی آقاؤں کے لیے گرانی طبع اور ناگواری خاطر کا باعث ہوسکتا ہے ۔

ان کے اس ’’قیاس یہ کہتا ہے ‘‘ پر ہم پہلے کسی مقالہ میں کسی قدر بحث کرچکے ہیں ، یہاں صرف یہ واضح کرنا ہے کہ ایک طرف ان کے ’’سنگین ادعاء‘‘ کو رکھیے اور دوسری طرف ان کے استدلال اور ثبوت ملاحظہ فرمایے ، چاہتے ہیں کہ صرف ’’قیاس یہ کہتا ہے‘‘ کی ’’پھونکوں‘‘ سے نبوت محمدیہ کے آفتاب عالمتاب کی شمع فروزاں کو گل کردیں ، گویا خدا و رسول ، وحی ونبوت جیسے حقائق واقعیہ کو میک گل یونی ورسٹی کے ’’ڈاکٹر‘‘ کے دائرہ قیاس میں آنا چاہیے ، بدقسمتی سے اگر کچھ محکم حقائق ان کے ’’قیاس مقدس‘‘ کے دائرہ میں نہ آسکیں تو ان کا وجود نہ صرف مشکوک ہوجائے گا بلکہ ڈاکٹر صاحب بالقابہ اس کی قطعی ’’نفی‘‘ کا دعوی بھی کر ڈالیں گے ، پھر ان کے ’’قیاس یہ کہتا ہے ‘‘ کی گہرائی ،گیرائی اور وسعت کا اندازہ بھی کیجیے جب ذات رسالت مآب ﷺ کو بھی اس کی زد میں لایا جاسکتا ہے ، اور محض قیاس آرائی کے بل بوتے پر نفی تشریع کا طوفان برپا کیا جاسکتا ہے تو اسلام کے دوسرے مسائل قطعیہ اور اسلامی تاریخ کی دوسری بلند پایہ ’’شخصیات‘‘ کے بارے میں یہ ’’قیاسی منجنیق ‘‘ کیوں نصیب نہ کی جائے گی ، اندریں صورت اب تو اسلام کا ’’وجود‘‘ صرف ڈاکٹر کے ’’قیاس یہ کہتا ہے‘‘ کہ رحم وکرم پر ہے ، اسلام کے جس مسئلہ پر بھی ان کے قیاس کو طیش آجائے (خواہ اس کی حقانیت پر بیسیوں دلائل موجود ہوں) بس سمجھنا چاہیے کہ اب اس کی خیر نہیں ، چنانچہ شرح زکوۃ حرمت ربوا، حرمت شراب ، حدود اللہ وغیرہ ان کے اس قیاسی طیش کا نشانہ بن چکے ہیں ، آئندہ خدا ہی جانتا ہے کہ اور کون کون سے مسائل پر یہ مشق ستم جاری رکھی جائے گی۔

۵-وقتی فیصلے

’’وقتا فوقتا کچھ انفرادی فیصلوں کو چھوڑ کر جن کی حیثیت ’’محض ہنگامی واقعات‘‘ کی ہوتی تھی ، آپ نے اسلام کی ترقی کے لیے بہت کم ہی عام قانون سازی کی طرف توجہ فرمائی ہے ‘‘(فکر ونظر ، ج۱، ش،۱ ص ۱۶)۔

۶-زبردست شہادت

’’اس امر کی (کہ نبوی فیصلے قانون کا درجہ نہیں رکھتے ،بلکہ صرف ایک گونہ نظیرہیں جنہیں ہر طرح بدلا جاسکتا ہے ،ناقل) ایک زبردست شہادت یہ ہے کہ اوقات نماز اور ان کی جزئیات کے بارے میں آنحضرت ﷺ نے امت کے لیے کوئی غیر لچکدار اور جامد انداز نہیں چھوڑا (اوقات نماز کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے ،ناقل)،(فکر ونظر ، ج۱، ش۱،ص۱۸)۔

۷-بڑی بڑی پالیسیاں

’’محض مذہب یا حکومت سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی پالیسیوں کو طے کرنے یا اہم اخلاقی اصولوں کے متعلق کوئی فیصلہ صادر کرنے ہی میں آنحضرت ﷺ نے کوئی اقدام فرمایا ہے ‘‘(بحوالہ بالا)۔

۸-وہ بھی صحابہ کے مشورے سے

’’لیکن اس کے لیے بھی آپ اکابر صحابہ سے مشورہ فرمالیا کرتے تھے ،یعنی ان کا مشورہ تنہائی میں یا پبلک میں حاصل کرلیا جاتا تھا‘‘(فکر ونظر، ج۱،ش۱، ص۱۸)۔

ان تمام فرضی مقدمات کا نتیجہ ظاہر ہے کہ اسلام میں خالص ’’وحی الہی‘‘ کے فیصلوں کا سرے سے وجود ہی نہیں ، کیونکہ اول تو آپ کو ’’قومی ریاست کی تنظیم‘‘ کے دھندوں سے (معاذ اللہ) فرصت ہی کہاں تھی کہ اسلام کی ترقی کے لیے آپ کچھ اصول وفروع کی تشریع فرماتے،اورپھر جو بڑی بری پالیسیاں یا اہم اخلاقی اصول آپ نے طے فرمائے بھی ، وہ بھی وحی الہی اور فراست نبوت سے نہیں ، بلکہ سب کے سب صحابہ کرام کے نجی یا پبلک مشورہ سے فرمائے ، مزید برآں یہ کہ وہ بھی محض وقتی اور ہنگامی تھے ، اس لیے بعد کی امت ان کی مکلف نہیں ، ہم آگے چل کر بتائیں کہ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے اسی عقیدہ کے بارے میں فرمایا:

لعنۃ اللہ والملائکۃ والناس اجمعین علی ھذہ العقیدۃ الباطلۃ 

ترجمہ: اس عقیدہ باطلہ پر خدا کی لعنت، فرشتوں کی لعنت اور تمام انسانوں کی لعنت۔

سنت نبوی سے متعلق چند گمراہانہ نظریات

سنت نبوی (علی صاحبہا الف الف صلاۃ وسلام) کے بارے میں ادارہ تحقیقات اسلامی نے وقتا فوقتا جو فتاوی صادر فرمائے ان کا خلاصہ یہ ہے کہ :

الف : ’’سنت نبوی کوئی متعین چیز نہ تھی ، نہ اس نے انسانی زندگی کی کوئی تفصیلی رہنمائی کی ، جیسا کہ عہد وسطی کے اسلامی لٹریچر(حدیث وفقہ) سے سمجھ میں آتا ہے ‘‘(فکر ونظر،ج۱،ش۱،ص۱۶)۔
ب: ’’سنت صرف کسی خاص جہت کی طرف اشارہ کرتی ہے ، وہ منضبط قوانین کا کوئی سلسلہ پیش نہیں کرتی ‘‘(ج۱، ش۱، ص۱۹)۔
ج: ’’ پہلے سے فیصلے تیار کرلینے کا اصول رسول کی اجمالی تعلیمات کے خلاف ہے ‘‘(حوالہ بالا)۔
شاید رسول کی مخالفت ہی کے جذبہ سے ادارہ تحقیقات جامع کتاب مرتب کرنا چاہتا ہے ۔
د: ’’سنت ایک عمومی محیط تصور اور تعاملی اصطلاح ہے ‘‘(ج۱،ش۱، ص۱۸)۔
ہ: ’’سنت کے مشمولات کا بڑا حصہ ماقبل اسلام کے رسوم ورواج کے تسلسل پر مشتمل ہے جس میں عربوں کا بڑا حصہ ہے ‘‘(ج۱،ش۱،ص ۱۱)۔
و: ’’سنت کا ایک بڑا حصہ قدیم فقہائے اسلام کے ’’آزادنہ غور وفکر‘‘ کا نتیجہ ہے ‘‘(حوالہ بالا)۔
ز: ’’قدیم فقہاء نے نئے نئے بیرونی عناصر کو بھی سنت میں شامل کردیا جو یہودی روایات اور بازنطینی وایرانی معاملات سے ماخوذ تھے ‘‘(ج۱، ش۱،ص۱۲)۔
ح: ’’سنت کا اطلاق صدر اول میں سنت نبوی پر ہی ہوتا تھا ، تاہم مسلمانوں کا عمل سنت نبوی کے تصور سے الگ نہ تھا ، بلکہ اس میں داخل تھا ‘‘ (ج۱،ش۱،ص۳۵)۔
ط: ’’صدر اول کی سنت کا مجموعہ بڑی حد تک مسلمانوں کا پیدا کردہ تھا ‘‘(یعنی اسلام مخلوقِ مسلمانان ہے ، ناقل)۔
ی: ’’سنت کی تخلیق پیدائش کا ذریعہ شخصی اجتہاد تھا ‘‘(انا للہ وانا الیہ راجعون، ناقل)۔

(اگرچہ یہ مضمون ۵۴ برس قبل لکھا گیا ، لیکن نبوت کے منصب اور سنت کی حیثیت کے متعلق آج بھی حرف بحرف اسی قسم کے گمراہانہ افکار ونظریات کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، از مرتب)

ماخوذ از: دور حاضر کے تجدد پسندوں کے افکار ، از قلم مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

3,632 Views

ماڈرن اسلام: خدا تعالی ، قرآن و سنت اور اسلامی قانون سے متعلق چند گمراہانہ افکار پر ایک نظر، از مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

تعارف: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (مدیر ماہنامہ بینات) نے یہ مضمون اب سے کوئی ۵۴ برس قبل تحریر فرمایا تھا ،اس وقت ادارہ تحقیقات اسلامیہ کے ڈاکٹر فضل الرحمن و ہم نوا شریعت اسلامیہ کی تشریح وتعبیر میں تجدد پسندی کے دروازے کھولنے کے لیے کوشاں تھے ،عصر حاضر کی اردو دنیا میں ادارہ المورد کے جاوید احمد غامدی صاحب ہوں یا ہندوستان کے جناب وحید الدین خان اورراشد شازصاحب، یا اسلامی تجدد پسندی کے حوالہ سے عالمی زبانوں میں کوئی بھی فکر اور شخصیت ، ماڈرن اسلام کے لیے سب کا طرز واسلوب ، اور تعبیر ایک جیسی نوعیت ہی کی ہے ، مولانا لدھیانوی شہیدؒ کا یہ مضمون ایسی تمام گمراہانہ فکر کا احاطہ کرتا ہے ، اس مضمون سے صرف ادارہ اور شخصیت کا نام بدل دیا جائے تو یہ مضمون اوراس کے مندرجات مجموعی طور پر آج بھی تازہ ہیں،۵۴ سال قبل لکھے گئے اس مضمون سے یہ نتیجہ واضح پر معلوم ہوتا ہے کہ شریعت اسلامیہ پر حملہ کرنے والوں کا طریقہ واردات ہمیشہ سے ایک جیسا ہی چلا آرہا ہے ۔

ماڈرن اسلام

اب اس اسلام جدید یا ’’ماڈرن اسلام ‘‘کے چند اصول وفروع ملاحظہ فرمایے :

۱-عقل الہی

’’خدائے عالم الغیب والشہادہ کے بارے میں فیصلہ کیا جاتا کہ اسے صرف اسی قسم کی پیش گوئی کا حق ہے جس قسم کی پیش گوئی ایک عام آدمی اپنی دانش وبینش اور تاریخی بصیرت کی بنا پر کرسکتا ہے ، اس سے بالا تر پیش گوئی چونکہ خدا کی طرف سے قبول نہیں کی جاسکتی ،اس لیے وہ تمام احادیث صحیحہ جن میں صراحتا یا ضمنا پیش گوئی کی نوعیت پائی جاتی ہے انہیں ادارہ تحقیقات رد کردیتا ہے ‘‘(فکر ونظر جلد۱، ش۵، ص ۱۶)۔

۲-وحی اور نبی

وحی اور نبی کے بارے میں ادارہ تحقیقات کی جانب سے یہ فیصلہ دیا جاتا ہے کہ :
’’وحی ہو یا نبی کا عمل ، وہ تاریخ کے ان واقعات سے بے نیاز نہیں ہوسکتے جو فوری طور پر انہیں پیش آتے ہیں ،چہ جائیکہ وہ خالص نظریاتی کلیات کے استنباط کی طرف توجہ دے سکیں‘‘(فکر ونظر ،ج۱،ش۱، ص۱۷)۔

۳-قرآن وسنت

قرآنی اور نبوی فیصلوں کے بارے میں ادارہ تحقیقات اسلامی کی عدالت عالیہ سے فیصلہ صادر ہوتا ہے کہ :
’’چنانچہ وحی ہو یا نبی کا عمل ، وہ تاریخ کے ان واقعات سے بے نیاز نہیں ہوسکتے جو فوری طور پر انہیں پیش آتے ہیں ،چہ جائیکہ وہ خالص نظریاتی کلیات کے استنباط کی طرف توجہ دے سکیں‘‘(فکر ونظر ،ج۱،ش۱، ص۱۷)۔

۴-قانون نہیں ، ایک گونہ نظیر

’’اس قسم کے واقعات کو (جن میں قرآن کریم اور نبی کریم ﷺ نے کوئی فیصلہ فرمایا ،ناقل) نبی کا معیاری نمونہ اور ایک گونہ نظیر تو سمجھا جاسکتا ہے اسے متشددانہ طور پر حرف بحرف قانون کا درجہ نہیں دیا جاسکتا‘‘(فکر ونظر ،ج۱، ش۱،ص۱۸)۔

۵-قرآنی احکام زمانہ نزول کے ساتھ خاص تھے

’’خود قرآن مجید میں بھی اسلامی تعلیمات کا بہت تھوڑا سا حصہ ہے جس کا تعلق عام قانون سازی سے ہے ،لیکن خود قرآن مجید کا قانونی یا قانون نما حصہ اپنی اس حیثیت کو پورے طور پر واضح کردیتا ہے کہ اس کا تعلق خاص حالات وکوائف سے ہے ‘‘(بعد کی امت ان سے فارغ ، ناقل)،(حوالہ مذکورہ ص۱۶)۔

۶-نصوص شرعیہ

ان کے ہاں نصوص قرآن کو بھی اجتہاد کی زد میں لایاجاسکتا ہے اور بدلا جاسکتا ہے ،چنانچہ وہ لکھتے ہیں :
’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ اجتہاد کا دائرہ در اصل بہت محدود کردیا گیا ہے ، یہ کہاجاتا ہے کہ جو چیزیں قرآن وسنت کی نصوص سے طے شدہ ہیں ان پر توکوئی اجتہاد چل نہیں سکتا، اجتہاد کا دائرہ دراصل وہ امور ہیں جہاں قرآن وحدیث کی کوئی نص نہیں ملتی ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ معدودے چند امور کو چھوڑ کر جو بالکل موجودہ زمانہ کی پیداوار ہیں ، قرآن وسنت کی کوئی نہ کوئی نص ہربات کے لیے موجود ہے ‘‘(فکر ونظر ، ج۲، ش۴، ص ۲۳۳)۔

اب اگر پابند نصوص کو لازمی نظریہ کے طور سے تسلیم کرلیا جائے تو بے چارے ’’ماڈرن اسلام‘‘ کو ہمیشہ نو بنو اور تازہ بتازہ شکلیں کہاں سے ملیں گی اور نامور غیر مسلم محقق ’’جی فان گروم بون‘‘ کی روح کیسے خوش ہوگی ۔

۷-ابدیت قرآن

’’درحقیقت ابدیت ان علل اور غایات کو حاصل ہے جو قرآنی احکام کی تہہ میں ہیں اور جو ہمیشہ قرآن سے صراحتا،یا کنایۃ ،یا سیاقا اخذ کی جاسکتی ہیں ‘‘(حوالہ بالا ، ص۲۳۷)۔
’’نصوص قرآن پر تبدیلی کیے بغیر اڑے رہنے سے ان کی علت غائی اور مقصد حقیقی کا فوت ہوجانا یقینی ہے ‘‘(فکر ونظر ، ج۱،ش ۷، ص۷۶)۔

۸-نسخ قرآن

’’قدامت پسندوں کی اصطلاح میں جس طرح دور نبوی میں ناسخ ومنسوخ کا سلسلہ جاری تھا ضروری ہے کہ اب بھی جاری رکھا جائے ورنہ کیا تاریخ کے حالات جم کر رہ جائیں گے ؟‘‘ (ملخصا فکر ونظر ، ج۱، ش۷، ص ۷۸،ج۲،ش۴،ص ۲۴۰)۔

ماخوذ از : دور حاضر کے تجدد پسندوں کے افکار ، از قلم مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

ماڈرن اسلام سے متعلق تیسری قسط نیچے دیے گئے لنک پر ملاحظہ فرمایے :

https://islaminsight.org/2020/07/15/%d9%85%d8%a7%da%88%d8%b1%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d9%86%d8%a8%d9%88%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%82%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b3%d9%86%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%ad%db%8c%d8%ab/
4,349 Views

ماڈرن اسلام: فتنہ خلق اسلام یعنی تجدد پسندی اور ’’اسلام‘‘ کا مفہوم، از مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

ترتیب وتدوین: مفتی عمر انور بدخشانی

تعارف: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (مدیر ماہنامہ بینات) نے یہ مضمون اب سے کوئی ۵۴ برس قبل تحریر فرمایا تھا ،اس وقت ادارہ تحقیقات اسلامیہ کے ڈاکٹر فضل الرحمن و ہم نوا شریعت اسلامیہ کی تشریح وتعبیر میں تجدد پسندی کے دروازے کھولنے کے لیے کوشاں تھے ،عصر حاضر کی اردو دنیا میں ادارہ المورد کے جاوید احمد غامدی صاحب ہوں یا ہندوستان کے جناب وحید الدین خان اورراشد شازصاحب، یا اسلامی تجدد پسندی کے حوالہ سے عالمی زبانوں میں کوئی بھی فکر اور شخصیت ، ماڈرن اسلام کے لیے سب کا طرز واسلوب ، اور تعبیر ایک جیسی نوعیت ہی کی ہے ، مولانا لدھیانوی شہیدؒ کا یہ مضمون ایسی تمام گمراہانہ فکر کا احاطہ کرتا ہے ، اس مضمون سے صرف ادارہ اور شخصیت کا نام بدل دیا جائے تو یہ مضمون اوراس کے مندرجات مجموعی طور پر آج بھی تازہ ہیں،۵۴ سال قبل لکھے گئے اس مضمون سے یہ نتیجہ واضح پر معلوم ہوتا ہے کہ شریعت اسلامیہ پر حملہ کرنے والوں کا طریقہ واردات ہمیشہ سے ایک جیسا ہی چلا آرہا ہے ۔

’’فتنہ خلق اسلام‘‘

آج سے ساڑھے گیا سو سال پیچھے کا منظر تاریخ کی دوربین سے ماضی کے جھروکے میں جھانک کر دیکھو تمہیں اس وقت کے ’’عقلیت پرستوں ‘‘ کا کھڑا کیا ہوا ایک فتنہ عریاں ناچتا نظر آئے گا، اس فتنہ نے کتنے اہل اللہ کا خون اپنے سر لیا، خدا کے کتنے مقبول بندوں کو آزمائش میں ڈالا ، علم وعمل اور زہد وتقوی کی کتنی شمعیں گل کیں ، تاریخ کے پارینہ اوراق سے دریافت کرو ، وہ تمہیں یہ تمام درد ناک داستان بڑے کرب ناک انداز میں سنائیں گے ، یہ فتنہ جسے فلسفہ یونان کے توشہ دان سے غذا مہیا کی جاتی تھی اور طرح طرح کے رنگین عنوانات سے جس پر کفر واسلام اور ایمان وشرک کے فتوے صادر کیے جاتے تھے اور مطلق العنان خلافت کی پوری قوت جس کے نافذ کرنے اور زبردستی لوگوں کے سر منڈھنے میں مصروف تھی اس کا نام فتنہ ’’خلق قرآن‘‘ تھا اوراس فتنہ سے پنجہ آزمائی کے امتحان میں کامیاب ہونے والوں کے سرخیل حضرت امام احمد بن حنبلؒ تھے ، اپنے تمام جبروتی جاہ وجلال کے باوجود اس فتنہ کو اپنی موت آپ مرتے ہوئے دیکھا گیا ، اور وہ اہل حق نہیں جبر وتشدد کی چکی میں پیس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا سب نے دیکھا کہ ان کی ’’حق کوشی‘‘ نے انہیں ابدی زندگی کا وارث بنادیا:ثبت است بر جریدہ عالم دوام ما۔

تاریخ اپنے آپ کو دہرانے کی بڑی مدت سے عادی ہوچکی ہے ، آج اسی عقلیت ، اسی فلسفہ ، اسی رنگینی، اسی آب وتاب اور اسی قوت وجبروت کے ساتھ ایک فتنہ تمام ممالک اسلامیہ میں کھڑا کیا گیا ہے اور جسے خلق قرآن نہیں بلکہ بعد میں آنے والا مؤرخ ’’فتنہ خلق اسلام‘‘ کا نام دے گا اور جسے فلسفہ یونان سے نہیں بلکہ ’’فلسفہ مغرب‘‘کے علمی ذخائر سے غذائی رسد مہیا کی جاتی ہے ، میں آج چراغ تمنا لے کر کسی احمد بن حنبلؒ کی تلاش میں نکلا ہوں جو اپنے نحیف بدن پر کوڑوں کی ضربیں برداشت کرجائے گا، لیکن اس فتنہ کو ہمیشہ کے لیے موت کے گھاٹ اتار دے ، آج کسی احمد بن نصرؒ کو ڈھونڈنے چلا ہوں جس کی لاش تختہ دار پر مسلسل چھ سال تک لٹک کر یہ اعلان کرسکے کہ :’’اسلام حادث نہیں قدیم ہے ، یہ قرون وسطی کی پیدا وار نہیں ، خدا کا نازل کردہ ہے ‘‘۔

تجدد پسندی کا فتنہ

دور جدید کے جس فتنہ کا ذکر آپ کے سامنے لایا گیا ،اسے جدید اصطلاح میں ’’تجدد پسندی‘‘ کہا جاتا ہے ،ہمارے یہاں اس تجدد پسندی کا تنظیمی مرکز ادارہ تحقیقات اسلامیہ (راول پنڈی) ہے ، خبر ملی ہے کہ ادارہ تحقیقات اسلامیہ نے ’’اسلامی قانون‘‘ کے موضوع پر ایک جامع کتاب کی تدوین کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس لیے وقت کی نزاکت کے پیش نظر ہمیں چند مختصر لیکن ذرا صاف صاف باتیں عرض کردینی چاہئیں، اگر یہ صحیح ہے کہ کسی ادارہ کے اعتماد یا بد اعتمادی ، مقبولیت یا مردودیت ، افادیت یا لغویت اور کشش یا نفرت کا مدار اس کی عمارتی نمائش ، درو دیوار ، فرش فروش ساز وسامان اور کتب خانہ یا لائبریری پر نہیں ہوتا ، بلکہ اس بارےمیں اصل چیز اس کے اقدار ، اس کی روایات ، اس کا طرز فکر اور طرز عمل پر ہوا کرتا ہے ، اور پھر ان تمام امور کا انحصار اس کے رجال کار، عملہ اور مجلس ادارت پر ہواکرتا ہے ، تو ہمیں اعتراف کرنا چاہیے کہ ادارہ تحقیقات اسلامیہ کی پنج سالہ کار کردگی اوراس کی اقدار وروایات ، امت مسلمہ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں ، اس ادارہ نے جن ڈاکٹروں ، پروفیسروں اور مفکرین کی جماعت اپنی ادارتی تشکیل کے لیے منتخب کی ہے نہ ان کو امت پر اعتماد ہے ، نہ امت کو ان پر اعتماد ہے ، نہ ان کے نزدیک امت کا اسلام صحیح ہے ، نہ امت کے نزدیک ان کا ’’جدید اسلام‘‘ قابل قبول ہوسکتا ہے ، وہ امت کے تمام عقائد کو بیک جنبش قلم غلط اور توہم پرستی قرار دیتے ہیں اور امت ان کے نظریات کو ’’استاذ مغرب‘‘ سے حاصل کردہ بتلانے پر مجبور ہے ، ان کے نزدیک پوری امت کا فہم حجت نہیں ، اور پوری امت اس فیصلہ میں اپنے آپ کو حق بجانب تصور کرتی ہے کہ خود ان ہی کا فہم مسخ شدہ ہے ۔

دفتر تحریف سے چند نمونے

القصہ وہ امت کی کسی چیز کو صحیح ماننے کے لیے تیار نہیں اور امت کے نزدیک ان کی تحقیق ناقابل تسلیم ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس ادارہ کی طرف سے ’’ترجمانی مغرب‘‘ کے مظاہرے تو بارہا ہوتے رہے ہیں ، لیکن ’’ترجمانی اسلام ‘‘ کے بارے میں اس کی روش انتہائی حد تک مایوس کن بلکہ تباہ کن رہی ہے ، اس ادارہ کے ’’ارباب فکر ونظر‘‘ نے تجدد پسندی اوراسلام کی نئی تشریح وتعبیر کی دریافت کے لیے تحریف والحاد کا جو وسیع جال پھیلایا ہے اوراس کے لیے قرآن وسنت کے علاوہ اسلام اور اسلامی تاریخ کو جس بھونڈے انداز سے مسخ کیا ہے اگر اسے یکجا کردیا جائے تو ایک ضخیم کتاب التحریف والالحاد مرتب کی جاسکتی ہے ، اس مختصر مقالہ میں اس ’’دفتر تحریف‘‘ کا اجمالی تعارف بھی آسان نہیں ، لیکن پھر بھی بحکم ’’مالایدرک کلہ لا یترک کلہ‘‘ (جس چیز کو بتمامہ حاصل نہ کیا جاسکے اسے بالکلیہ ترک بھی نہیں کیا جاسکتا) ضروری ہے کہ چند تحریفی نمونے امت مسلمہ کے سامنے رکھ دیے جائیں تاکہ امت اس فتنہ ’’خلق اسلام‘‘ سے پوری طرح آگاہ ہوسکے اور علمائے امت کے لیے ’’قدیم اسلام‘‘ کو یکسر مشکوک قرار دینے والے ’’چند سالہ کودک نادان‘‘ کے بارے میں ایمان وکفر کے شرعی فیصلہ میں آسانی پیدا ہوجائے ۔

اسلام کا مفہوم

سب سے پہلے خود ’’اسلام‘‘ کو لیجیے ، ادارہ تحقیقات اسلامیہ کا آرگن ’’فکر ونظر‘‘ اٹھاکر دیکھیے ’’چودہ سو سالہ اسلام ‘‘ کے بارے میں آپ کو جگہ جگہ ’’روایتی اسلام ‘‘، راسخ العقیدہ گروہ کا اسلام‘‘ ، ’’تشکیلی دور کے بعد کا اسلام‘‘ ،’’روایتی طرز فکر‘‘، ’’قدامت پسندی‘‘ اور ’’روایت پسندی‘‘ کے الفاظ ملتے چلے جائیں گے ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ سرے سے اس اسلام کا قائل ہی نہیں ، بلکہ اسے قرون وسطی کی مخلوق تصور کرتا ہے ،اسی مناسبت سے ہم نے اس فتنہ کا نام ’’خلق اسلام‘‘ رکھا ، پھر اسی پر اکتفا نہیں ، بلکہ ادارہ کے دارالافتاء سے اس ’’پارینہ اسلام‘‘ کے بارے میں یہ فتوی صادر کیا جاتا ہے :
’’مسلمہ عقائد کے حامیوں کے پاس اسلام ضرور بچ رہا، مگر کس حال میں ؟ محض پوست ، مغز سے محروم ، ایک ظاہری رسمی ڈھانچہ روح سے عاری ‘‘(فکر ونظر ج۲ ، ش ۳، ص۱۵۳)۔

اور یہ کہ :
’’اسلام غلو(انتہا پسندی) کے دو پاٹوں میں پس گیا ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی قانون مبرم تھا جو راسخ العقیدہ گروہ کو اس بات پر مجبور کررہا تھا کہ وہ ثبوتی (سائنسی) فکر کو نیست ونابودکردے ‘‘(حوالہ بالا ،ص ۱۵۶)۔

مزید برآن یہ کہ :
’’اگر قدامت پسندی اپنی روشن ضمیری سے محروم ہوجائے تو تمام تمدنی ڈھانچے کا تباہ ہوجانا یقینی ہے ، بدقسمتی سے اسلام پر یہی بپتا گزری ‘‘(جلد ۲، ش۱، ص ۱۸)۔

چونکہ یہ چودہ سو سالہ پیر کہن اسلام تجدد پسند ادارہ کے نزدیک ’’آزاد بہیمانہ زندگی‘‘ میں حارج ہوتا ہے ، اس لیے زندگی پر سے اسے اپنی گرفت ڈھیلی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور لادینیت (سیکولرازم) کی دعوت دی جاتی ہے :
’’اگر روایتی مذہبی تصورات واعمال ، خالص دنیوی جدید عقلیت اور سائنسی ذہنیت سے نہایت سختی سے الگ رکھے جائیں تو وہ کتنی دورتک اور کتنی گہری قابل قبول ہوسکتی ہے ، یہ سوال کافی سوچ میں ڈالنے والا ہے ، تجربہ یہ بتاتا ہے کہ یہ کبھی قابل قبول نہیں ہوسکتی جب تک کہ مذہب کو قطعی طور سے زندگی پر اپنی گرفت ڈھیلی کرنے کی اجازت نہ دی جائے ‘‘(فکرونظر ،ج۴، ش ۱، ص۱۵)۔

گویا جب تک مسلمان مسلمان رہیں گے اس وقت تک وہ جدید ترقی سے محروم رہیں گے البتہ جب مذہب اسلام کا دامن ان کے ہاتھ سے چھوٹ جائے گا اس دن انہیں ترقی نصیب ہوگی ، اس مقصد کے پیش نظر ادارہ تحقیقات اسلامی نے ’’روایتی اسلام‘‘ کی جگہ ’’ماڈرن اسلام‘‘ پیش کیا اور اس کی ماڈرن تفسیر بھی کرڈالی یعنی :
’’اسلام چند مثالی معیارات اور نصب العینوں کا نام ہے جن کو مختلف معاشرتی مظاہر اور احوال میں ترقی پسندانہ طور پر عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ اگر اسلام کو صحیح طور پر سمجھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اسلام نے اپنے عملی اظہار کے لیے ہمیشہ نو بنو اور تازہ بہ تازہ شکلیں تلاش کی ہیں اور وہ اسے ملتی رہی ہیں ‘‘(فکر ونظر ،ج۲،ش ۱۱،ص ۶۹۶)۔

یہ گرگٹ کی طرح ہر لمحہ نو بنو اور تازہ بتازہ شکلیں تبدیل کرنے والا اسلام ، ادارہ تحقیقات اسلامی کے مفکروں نے کہاں سے ڈھونڈ نکالا؟ کیا قرآن وسنت سے ، یا کسی امام وفقیہ یا کسی صحابی وتابعی کے قول سے ؟ جی نہیں ، بلکہ تاریخ ثقافت اسلامی کے بعض نامور غیر مسلم محققین نے جیسے کہ جی فان گرومبون ہیں ، یہ نقطہ نظر پیش کیا ہے ،اور انہی بعض نامور غیر مسلم محققین سے سیکھ کر ادارہ تحقیقات اسلامی نے اسے تجدد پسندی کے نقار خانہ میں شامل کرلیا تاکہ دورحاجر کے جس نظریہ حیات کی شکل میں دل چاہے اسلام کو تبدیل کیا جاتا رہے ،گویا :

خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں

ڈاکٹر صاحب موصوف جس ’’مکتبہ فکر‘‘ کے نقیب ہیں ، اس کے نزدیک ’’اسلام‘‘ کا مفہوم بظاہر بہت سادہ اور مختصر ، لیکن بے حد پر پیچ ہے ، یعنی ’’اسلام‘‘ نام ہے چند مثالی معیاروں اور نصب العینوں کا ، جن کو مختلف معاشرتی مظاہر اور ظروف واحوال میں ’’ترقی پسندانہ‘‘ انداز میں عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے ، واضح رہے کہ یہ چند ’’معیار‘‘ اور ’’نصب العین‘‘ بھی آج تک شرمندہ تفصیل نہیں ہوسکے۔

اس مکتب فکر کا خیال ہے کہ اسلام کی اصل روح پہلی صدی کے وسط یا تقریبا آخر میں دفن ہوکر رہ گئی ، اور اب جو ’’مدون اسلام‘‘ تیرہ یا چودہ صدیوں سے مسلمانوں کے پاس موجود ہے ، یہ وہ اسلام نہیں جو محمد ﷺ نے پیش کیا تھا ، بلکہ یہ اسلام ’’مردہ کا ورثہ‘‘ اور ’’زندگی کی حرارت‘‘ سے محروم جسد بے روح ہے ، اسلام محض پوست ہے مغز سے خالی ، ظاہری رسمی ڈھانچہ ہے روح سے عاری، یہ اسلام ’’آزاد ثبوتی فکر‘‘ کا گلا گھونٹ کر خود فریبی میں مبتلا ہے ، یہ اسلام زندگی کے تمام شعبوں میں انتہا پسندی اور غلو کی چکی میں پسا ہوا ہے ، یہ اسلام ’’قانون مبرم‘‘ کا زخم خوردہ ، ارتقائی اور فکری لحاظ سے بے حد نقصان رسیدہ اور زوال پذیر ہے ، یہ اسلام صرف ’’تعزیروں‘‘ اور ’’پابندیوں‘‘ کا مجموعہ ’’قدامت پرستی‘‘ کے اطوار کا شاہکار اور ہمیشہ سے انتہا پسندانہ نظریات کا شکار ہے ، یہ اسلام روشن ضمیری سے محرومی کی ’’بپتا‘‘ کا مارا ہوا کوربخت اسلام ہے ، اور ہر ’’تمدنی ڈھانچہ‘‘ کے لیے اس کا وجود تباہ کن ہے ۔

ماخوذ از : دور حاضر کے تجدد پسندوں کے افکار ، از قلم مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

ماڈرن اسلام سے متعلق دوسری قسط نیچے دیے گئے لنک پر ملاحظہ فرمایے :

https://islaminsight.org/2020/07/15/%d9%85%d8%a7%da%88%d8%b1%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%ae%d8%af%d8%a7-%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%8c-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d9%93%d9%86-%d9%88-%d8%b3%d9%86%d8%aa-%d8%a7%d9%88%d8%b1/
3,142 Views

صحیح بخاری پر عدم اعتماد کی گمراہ کن تحریک ، جواب از مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

سوال

محترمی ومکرمی جناب مولانا محمد یوسف لدھیانوی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ صحیح بخاری کی روایات واسناد پر عدم اعتما دکی تحریک چل رہی ہے اس تحریک کے پس پردہ جو لوگ ہیں اس کی تفصیل وفہرست خاصی طویل ہے بہرحال نمونے کے طور پر صرف ایک مثا ل پیش کرتا ہوں ۔ادارہ فکر اسلامی کے جنرل سیکریٹری جناب طاہر المکی صاحب ،جناب عمر احمد عثمانی صاحب کی کتاب ’’رجم اصل حد ہے یا تعزیر‘‘کے تعارف میں لکھتے ہیں :
’’اہل حدیث حضرات کے علاوہ دوسرے اسلامی مکاتب فکر خصوصا احناف کا امام بخاری کی تحقیقات کے متعلق جو نقطہ نظر رہا ہے وہ مولانا عبدالرشید نعمانی مدرس جامعہ بنوری ٹائون ،علامہ زاہد الکوثری مصری اور انورشاہ کشمیری کی کتابوں سے ظاہر ہے ۔مولاناعبدالرشید نعمانی کی تحقیقات سے صرف ایک اقتباس ملاحظہ ہو:’’کیا دوتہائی بخاری غلط ہے ‘‘؟علامہ مقبلی اپنی کتاب ’’الارواح النوافخ ‘‘میں لکھتے ہیں: ایک نہایت دیندار اور باصلاحیت شخص نے مجھ سے عراقی کی’’ الفیہ‘‘(جواصول حدیث میںہے) پڑھی اور ہمارے درمیان صحیحین کے مقام ومرتبہ خصوصا بخاری کی روایات کے متعلق بھی گفتگو ہوئی… تو ان صاحب نے نبی اکرم صلی اﷲعلیہ وسلم کوخوا ب میں دیکھا اور آپ صلی اﷲعلیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اس کتاب یعنی خصوصا بخاری کی کتاب کے متعلق حقیقت امر کیا ہے ؟آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا:’’دوتہائی غلط ہے‘‘خواب دیکھنے والے کا گمان غالب ہے کہ یہ ارشاد نبوی صلی اﷲعلیہ وسلم بخاری کے راویوں کے متعلق ہے یعنی ان میں دو تہائی راوی غیر عادل ہیں کیونکہ بیداری میں ہمارا موضوع بحث بخاری کے راوی ہی تھے ‘‘۔واللہ اعلم(۱)۔

اس اچھوتی اور نادر روزگار دلیل پر طاہر مکی لکھتے ہیں :
’’یہ ہے بخاری کے فنی طور پر سب سے زیادہ صحیح ہونے کی حقیقت،اس کو ایڈٹ کرنے میں مولانا عبدالرشید نعمانی کے ساتھ جامعہ بنوری ٹائون کے مفتی ولی حسن بھی شریک رہے ہیں جیسا کہ اپنے حواشی کے آخر میں نعمانی صاحب نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا ہے عبد الرشید صاحب فرماتے ہیں:جب بخاری کے دوتہائی غیر عادل ہیںتو ان کی روایات کی کیا حیثیت جو یقینا بخاری کی دوتہائی روایات سے زیادہ بنتی ہیں کیونکہ بہت سے راوی ایسے ہوتے ہیں کہ وہ کئی کئی روایتیں بیان کرتے ہیں ‘‘(۲)۔

محترمی اب آپ مجھے بتائیں کہ کیا مذکورہ حوالے سے جو کچھ بیان کیاگیا ہے آیا وہ صحیح ہے یا غلط ؟اگر آپ کے نزدیک صحیح ہے تو کیا میں صحیح بخاری کے نسخے ضائع کردوں ؟اور کیا مدارس کی انتظامیہ کو بذریعہ اخبار ترغیب دوں کہ وہ اپنے مدارس کے نصاب سے صحیح بخاری کو خارج کردیں ۔ مجھے امید ہے کہ میری اس الجھن کو دور فرماکر عنداﷲماجور ہوں گے ۔
محمد یوسف معرفت شاہ سائیکل ورکس کراچی

جواب

درج بالا خط ملنے پر اس ناکارہ نے حضرت نعمانی مدظلہ العالی کی خدمت میں عریضہ لکھا،جو درج ذیل ہے۔

بسم اﷲ الرحمن الرحیم
حضرت مخدوم ومعظم! مدت فیوضہم وبرکاتہم، السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
ایک صاحب نے طاہر المکی کے حوالے سے آنجناب کی ایک عبارت نقل کر کے تیز وتند سوال کیا ہے یہ اس شخص کا چوتھا خط ہے میں نے مناسب سمجھا کہ توجیہ القول بما لایرضی بہ قائلہ کے بجائے آنجناب ہی سے اس سلسلہ میں مشورہ کرلیاجائے، مختصر سا اشارہ فرمادیا جائے کہ طاہرالمکی کی نقل کہاں تک صحیح ہے اور ان صاحب کے اخذ کردہ نتیجہ سے کہاں تک اتفاق کیا جاسکتا ہے چونکہ مجھے ہفتہ کے دن سفر پر جانا ہے اس لئے میں اس خط کا جواب کل ہی نمٹاکر جانا چاہتاہوں دعوات صالحہ کی التجاہے ۔
خویدکم :محمد یوسف عفا ﷲ عنہ
۲۴؍۲؍۱۴۱۵ھ

حضرت موصوف (مولانا عبد الرشید نعمانیؒ) مدظلہ العالی نے درج ذیل جواب تحریر فرمایا :

محترمی !وفقنی اﷲ وایاکم لمایحب ویرضی! وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
اس وقت درسگا ہ میں ’’الارواح النوفخ‘‘موجود نہیں ۔
’’دراسات اللیب ‘‘معین سندھی ؒ کی تعلیقات میں عرصہ ہواجب تلقی صحیحین کی بحث میں آپس کے اختلاف میں لکھا تھا کہ تلقی کامسئلہ اختلافی ہے ،اختلافی احادیث میں اجماع کا دعوی صحیح نہیں ،اس پر بحث کرتے ہوئے کہیں اس خواب کابھی ذکر آگیا تھا،’’الارواح‘‘ کے مصنف علامہ مقبلی پہلے زیدی تھے ،پھر مطالعہ کرکے سنی ہوگئے تھے اور عام یمنیوں کی طرح جیسے امیر یمانی وزیر یمانی ،قاضی شوکانی وغیرہ ہیں غیر مقلد ہوگئے تھے ،انہوں نے تلقی رواۃکے سلسلے میں اس خواب کا ذکر کیا تھا ،خواب کی جوحیثیت ہے ظاہر ہے ۔

رواۃ کی تعدیل وتجریح میں اختلاف شروع سے چلا آتا ہے جیسے مذاہب اربعہ میں اختلاف ہے اس سے نہ کسی چیز کابطلان لازم آتا ہے نہ کسی مختلف چیز پر اجماع یہ ہے اصل حقیقت تلقی امت کی بحث کی کہ نہ متون کی ساری امت کو تلقی ہے نہ رواۃ پر جیسے تمام اختلافی مسائل کا حال ہے ۔قرآن کریم کا ثبوت قطعی ہے لیکن اس کی تعبیر وتفسیر میں اختلاف ہے پھر کیا اس اختلاف کی بناء پرقرآن کریم کو ترک کردیا جائے گا؟ یہی حال متون صحیحین ورواۃ صحیحین کا ہے کہ نہ ان کا متن امت کے لئے واجب العمل ہے اور نہ ہر راوی بالاجماع قابل قبول ہے۔ اب منکر حدیث اس سلسلہ میں جو چاہیں روش اختیار کریں۔قرآن کریم کی تعبیر و تفسیرمیں اختلاف تھا، ہے اور رہے گا ، روایات کے قبول وعدم قبول میں مجتہدین کا اختلاف تھا، ہے اور رہے گا ، فمن شاء فلیومن ومن شاء فلیکفر۔
محمد عبد الرشید نعمانی
۲۵؍۲؍۱۴۱۵ھ

مکرم ومحترم! (محمد یوسف) زید لطفہ، السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
آپ کے گرامی نامہ کے جواب پر چند امور مختصراً لکھتا ہوں۔ فرصت نہیں، ورنہ اس پر پورا مقالہ لکھتا :

۱-آپ کی اس تحریک کی بنیاد طاہر المکی صاحب کی اس تحریر پر ہے جس کاحوالہ آپ نے خط میں نقل کیا ہے اور آپ نے اس تحریر پر اس قدر اعتماد کیا کہ اس کی بنیاد پر مجھ سے دریافت فرماتے ہیں کہ :’’مذکورہ حوالے سے جو کچھ بیان کیاگیا ہے وہ صحیح ہے یاغلط ؟اگر آپ کے (یعنی راقم الحروف کے) نزدیک بھی صحیح ہے توکیا میں صحیح بخاری کے نسخے ضائع کردوں ؟اور کیا مدارس کی انتظامیہ کو بذریعہ اخبار ترغیب دوں کہ وہ اپنے مدارس کے نصاب سے صحیح بخاری کو خارج کردیں؟‘‘
طاہر المکی صاحب کی تحریرپر اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو یہ سوچنا چاہئے تھا کہ ان صاحب کاتعلق کہیں منکرین حدیث کے طائفہ سے تو نہیں ؟اور یہ کہ کیا یہ صاحب اس نتیجہ کے اخذ کرنے میں تلبیس وتدلیس سے توکام نہیں لے رہے ؟

طاہرالمکی کاتعلق… جس طبقہ سے ہے، تلبیس وتدلیس اس طبقہ کا شعار ہے اور سناگیا ہے کہ طاہر المکی کے نام میں بھی تلبیس ہے ،اس کے والد میانجی عبد الرحیم مرحوم’’ مکی مسجد‘‘ میں مکتب کے بچوں کو پڑھاتے تھے وہیں ان کی رہائش گاہ تھی اسی دوران یہ صاحب پیدا ہوئے اورمکی مسجدکی طرف نسبت سے علامہ طاہر المکی بن گئے ،سننے والے سمجھتے ہونگے کہ حضرت مکہ سے تشریف لائے ہیں ۔

۲-مولانا عبد الرشید نعمانی مد ظلہ العالی کے حوالے سے اس نے قطعاًغلط اور گمراہ کن نتیجہ اخذ کیا ہے ۔جیسا کہ مولا نا مدظلہ العالی کے خط سے ظاہر ہے اول تو مقبلی زیدی شیعہ اور پھر غیر مقلد تھا، پھر اس کا حوالہ خواب کا ہے ،اور سب جانتے ہیں کہ خواب دینی مسا ئل میں حجت نہیں ۔ پھر مولا نا نے یہ حوالہ یہ ظاہر کر نے کے لئے نقل کیا ہے کہ رواۃ بخاری کے با رے میں بعض لو گو ں کی یہ رائے ہے ۔مولانا عبدالرشید نعما نی مد ظلہ العا لی ایک دینی مدرسہ کے شیخ الحد یث ہیں ۔اگر ان کی وہ رائے ہو تی جو آپ نے طاہر المکی کی تلبیسانہ عبارت سے سمجھی ہے تو وہ آپ کی تحر یک ’’عدم اعتماد‘‘ کے علم بر دار ہو تے ، نہ کہ صحیح بخاری پڑھانے والے شیخ الحدیث ۔

۳-طا ہر المکی نے اما م العصر حضرت مو لا نا انور شاہ کشمیری ؒکو بلا وجہ گھسیٹا ہے۔حضرت ؒ نے بیس برس سے زیادہ صحیح بخاری کا درس دیا ،اور تدریس بخاری شروع کر نے سے پہلے ۱۳ مرتبہ صحیح بخاری کا بغور وتدبر مطالعہ فر ما یا اور اس کی تما م شرو ح کا بغور وتدبر مطا لعہ فر مایا ،صحیح بخاری کی دو بڑی شرحیں فتح البا ری اور عمدۃ القاری تو حضرت کو ایسے حفظ تھیں گویا سامنے کھلی رکھی ہوں ( ۳)۔

حضرت شاہ صاحب ؒ نہ صرف یہ کہ صحیح بخاری کو ’’اصح الکتب بعد کتا ب اﷲ‘‘سمجھتے ہیں بلکہ صحیحین کی احادیث کی قطعیت کے قائل ہیں ۔ چنا نچہ فیض البا ری میں فر ما تے ہیں:
’’صحیحین کی احادیث قطعیت کا فا ئدہ دیتی ہیں یا نہیں ؟اس میں اختلا ف ہے ۔جمہو ر کا قول ہے قطعیت کا فائد ہ نہیں دیتیں لیکن حافظ رضی اللہ عنہ کا مذہب ہے کہ قطعیت کا فائدہ دیتی ہیں ۔شمس الا ئمہ سر خسی حنفیہ میں سے ،حنا بلہ میں سے حا فظ ابن تیمیہ ؒ اور شوافع میں سے شیخ ابن صلاح ؒ اسی طرف مائل ہیں ۔ان حضرات کی تعداداگر چہ کم ہے مگر ان کی را ئے ہی صحیح رائے ہے ۔شا عر کا یہ قول ضر ب المثل ہے:میری بیو ی مجھے عا ر دلا تی ہے کہ ہما ری تعداد کم ہے ۔میں نے اس سے کہا کہ کریم لوگ کم ہی ہو اکر تے ہیں‘‘ (۴)۔

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی حجۃ اللہ البا لغہ میں لکھتے ہیں :
’’محدثین کااتفا ق ہے کہ صحیحین میں جتنی حدثیں متصل مرفو ع ہیں، صحیح ہیں اور یہ دو نو ں اپنے مصنّفین تک متواتر ہیں۔ اور جو شخص ان دو نوں کی تو ہین کر تا ہے وہ مبتد ع ہے اور مسلما نوں کے راستہ سے منحرف ہے‘‘(۵)۔

۴-کسی حدیث کاصحیح ہونا اور چیزہے اور اس کا واجب العمل ہو نا دوسری چیز ہے اس لئے کسی حدیث کے صحیح ہو نے سے یہ لا زم نہیں آتا کہ وہ واجب العمل بھی ہو ،کیو نکہ ہو سکتا ہے منسوخ ہو ، یا مقید ہو ،یا مؤول ہو ۔اس کے لئے ایک عا می کا علم کا فی نہیں ،بلکہ اس کے لئے ہم آئمہ مجتہدین رحمہم اللہ کی اتباع کے محتا ج ہیں ۔قرآن کریم کا قطعی ہو نا تو ہر شک وشبہ سے با لا تر ہے ،لیکن قرآن کریم کی بعض آیات بھی منسوخ یامؤول یا مقید باشرائط ہیں، صرف انہی اجمالی اشارات پر اکتفا کر تا ہوں ،تفصیل وتشریح کی گنجائش نہیں ۔واللہ اعلم
کتبہ : محمد یوسف لدھیانوی
بینات -رجب ۱۴۱۵ھ

حواشی:
(۱) الأرواح النوافح للمقبلی -۶۸۹،۶۹۰-لم نطلع علی طبع جدید۔
(۲) رجم اصل حد ہے یا تعزیر -ص ۳۹۔
(۳) مقدمۃ فیض الباری -تبصرہ وذکری بکتاب فیض الباری علی صحیح البخاری -ص۱؍۳۱- ط:المجلس العلمی بداھبیل سورت الھند ۔
(۴) مقدمۃ فیض الباری- بحث القول الفصل ان حدیث الصحیحین یفید القطعیۃ -ص ۱؍۴۵۔
(۵)حجۃ اﷲ البالغۃ لشاہ ولی اﷲ الدھلوی -باب طبقات کتب الحدیث من کتب الطبقۃ الأولی الصحیحان-۱؍۳۰۶-ط:قدیمی کتب خانہ کراچی

3,694 Views
error: Content is protected !!