اتحاد
دوچیزوں کا ایک دوسرے کا ساتھ وجود میں مشترک ہوجانا۔ دو ذاتوں کا ایک ہوجانا اس طرح کہ امتیاز باقی رہے۔ عددی اتحاد دو یا دو سے زیادہ اعداد میں بھی ہوسکتا ہے۔
ا تحاد جنسی ’’مجانست‘‘ کہلاتا ہے۔ اتحاد نوعی ’’مطابقت‘‘، اتحاد خاصہ’’مشاکلت‘‘، اتحاد کیفی’’ مشابہت‘‘، اتحاد کمی ’’مساوات‘‘، اتحاد ظرفی ’’مطابقت‘‘، اتحاد فی الاضافت’’ مناسبت‘‘اوراتحاد وضع مخصوص میں ’’موازنت‘‘ کہلاتا ہے۔
