اجزاء ذہنی

وہ اجزاء ہیں جو ذہنی تحلیل کا نتیجہ ہوں اوران کا وجود کل کے وجود سے متحد ہو اور آپس میں نیز کل پر محمول ہوسکیں۔ یہ اجزاء ایک وجود سے موجود ہوتے ہیں۔ جیسے حیوان اور ناطق کہ دونوں اجزاء انسان ہیں اور ایک ہی وجود سے موجود ہونے کے سبب سے ایک دوسرے پر محمول ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ اتحاد وجود باہم ایک دوسرے پر محمول ہونے کا سبب اور علت ہے۔

error: Content is protected !!