احصار
احصار حصر سے ہے ، جس کا لغوی معنی ہے رک جانا ، بند ہوجانا ، اور اصطلاحی تعریف یوں ہے : محرم یعنی احرام پہنے ہوئے شخص کا کسی شرعی امر کی وجہ سے وقوف عرفات یا طواف سے رک جانا ، یہاں پر رکنا عام ہے ، خواہ وہ دشمنی ، مرض یا قید ہوجانے کی وجہ سے ہو ، یا کسی عضو کے ٹوٹ جانے سے ، گویا کسی شخص کا دشمن کے خوف سے یا قید ہوجانے کی وجہ سے یا مرض کی وجہ سے ارکان حج کی ادائیگی سے محروم رہ جانا ، اگر محصر طواف یا وقوف میں سے کسی ایک پر قادر ہوجائے تو وہ محصر نہیں رہتا۔
