استحالہ
مقولہ کیف میں حرکت یعنی کیفیت کے تبدیل ہوجانے کا نام ہے اس طرح کی حرکت کہ صور ت نوعیہ باقی رہے۔
یا جو بالذات نہ قسمت کو قبول کرے نہ نسبت کو، اس کو حرکت کیفی اور حرکت فی الکیف بھی کہتے ہیں۔
یا ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف حرکت جیسے ٹھنڈے پانی کو گرم یا گرم پانی کو ٹھنڈا کر نے میں ہوتی ہے، یا وہ کیفیت و حالت جو متحرک کو اس وقت تک حاصل رہتی ہے جب تک وہ مبداء اور منتہیٰ کے وسط وما بین رہتاہے ۔
