اسم اعظم
حق تعالیٰ کا سب سے پر عظمت ورفعت نام جو تمام اسماء عظیمہ اور صفات کمالیہ کا جامع ہواسم اعظم ہونا چاہیے۔ اسم اعظم کی تعین کے باب میں متعدد آرا ظاہر کی گئی ہیں۔ ایک رائے یہ ہے کہ اس کے سارے ہی نام اسماء اعظم ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ اسم اعظم مخفی رکھاگیا ہے اور وہ صرف قلوب صافیہ پر منکشف ہوا کرتا ہے۔ بعض کا قیاس ہے کہ اسماء الٰہی میں ایک نام اسم اعظم ہے اور وہ آیت الکرسی اور سورہ آل عمران کے شروع میں ہے۔ بعض کا اعتقاد ہے کہ لفظ ’’اللہ‘‘ اسم اعظم ہے۔
