بدلاء
ابدال کی جمع، اولیائے امت کا ایک طبقہ ہے جو سات افراد پر مشتمل ہے، یہ من جانب اللہ نظام عالم کے سلسلے میں خصوصی خدمات پر مامو ر ہیں عوام میں ’’ابدال‘‘ کے نام سے مشہور ہیں، ان میں قدرت نے یہ طاقت دی ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں اس طرح پر کہ ان کا جسم ان کی صورت وہیئت کے ساتھ اپنی اصل جگہ پر باقی رہتا ہے۔ یہاں تک کہ کوئی شخص یہ خیال نہیں کرسکتا کہ وہ روپوش ہوگئے ہیں۔