تشبیہ
تجلی اسم ظاہر، ادنیٰ مناسبت سے ایک چیز کو دوسری چیز جیسا ظاہر کرنا، ایک امر کو دوسرے امر کی کسی نئی اور خاص صفت میں شریک کرنا، امر اول ’’مشبہ‘‘ کہلاتاہے ،اور امر ثانی ’’مشبہ بہ‘‘ اور مشترک معنی ’’وجہ تشبیہ‘‘، تشبیہ کے لیے دو امر لازمی ہیں جو متحد بھی ہوسکتے ہیں اور متغائر بھی، مثلاًہم یوں کہیں کہ ارشد شیر جیسا ہے ، یہاں ارشد مشبہ ہے ، یعنی اس کو شیر کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے، شیر مشبہ بہ ہے اور دونوں میں جوامر مشترک ہے وہ شجاعت اوربہادری ہے۔