تہور

شجاعت کی افراط یعنی زیادتی تہور ہے، اور تفریط یعنی کمی جبن (بزدلی) ہے۔ تہور میں انسان جذبات انتقام سے مغلوب ہوکر اور جوش میں آکر بے تحاشا خود اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے اور اپنا سر پیٹنے، اپنے بال اور اپنی بوٹیاں نوچنے لگتا ہے۔ جبن کی حالت طاری ہونے پر انسان ہاتھ پیر چھوڑ دیتا ہے اور لرزہ براندام ہوجاتا ہے۔ افراط وتفریط یعنی تہورو جبن کی حالت میں انسان اپنے بچاؤ اور حفاظت خود اختیاری کے لیے وہ کچھ نہیں کر پاتا جواس کو کرنا چاہئے۔

error: Content is protected !!