حاسہ حسن

وہ قوت ہے جو جزئیات جسمانیہ اور پانچوں ظاہری حواس اور پانچوں باطنی حواس کا ادراک کرے۔ حوا س ظاہری وباطنی کو احاطہ ضبط میں اس طرح لایا جاسکتا ہے کہ:

حاسہ یا تو خود مدرک ہوگا ،یا ادراک کے سلسلے میں معین ہوگا، خود مدرک ہونے کی صورت میں حواس ظاہری کے ذریعے اگر صرف صورتوں کا مدرک ہو تو حسن مشترک ہے ، اور معانی کا مدرک ہوتو ’’وہم ‘‘ہے، اگر حاسہ معین ادراک ہے اور تصرف بھی کرتا رہتا ہے تو’’ متصرفہ ‘‘ہے، یا تصرف تو نہیں کرتا صرف حفاظت کی حد تک معین ہے تو اگر صرف صورتوں کا محافظ ہے تو’’ خیال ‘‘ہے ،اور معانی کا محافظ ہے تو ’’حافظ ‘‘ہے۔

error: Content is protected !!