حد

لغت میں’’ حد‘‘ کے معنی منع کے ہیں ،اصطلاح میں ایسے قول کو حد کہاجاتا ہے جو مشترک اور باہم ممتاز اشیاء پر مشتمل ہو ،یا وہ ایسا قول ہے جو شیئ کی ماہیئت وحقیقت کی جانب راہ نمائی کرے ۔

یا ایسی تعریف ہے جو کلی ذاتی (جنس اور فصل) سے کی جائے۔

ار باب سلوک وباطن کی اصطلاح میں حق تعالیٰ او ر بندوں کے مابین حد فاصل کو حد کہاجاتا ہے ۔

طرف اور نہایت بھی ’’حد ‘‘سے مراد لیے جاتے ہیں ،جیسے خط کی حد اور اس کی انتہا نقطے اور سطح کی حد خط ،جسم تعلیمی کی حد مرتبہ پر بھی حد کا اطلاق کیا جاتاہے۔

error: Content is protected !!