حروف علت

واؤ، یا اور الف حروف علت اس لیے کہلاتے ہیں کہ یہ ’’وائے‘‘ کی شکل میں بیماروں کی زبان پر جاری ہوجاتے ہیں، اور ان میں تعلیلات جاری ہوتی رہتی ہیں، یعنی واؤ یا سے اور یا الف سے رفع ثقل کی بنا پر بدل جاتاہے۔ واؤ ،الف اور یا کے ثقیل ہونے کے معنی یہ نہیں ہیں کہ یہ تمام دوسرے حروف سے ثقیل ہیں ، بلکہ ان کا ثقل الف کی بہ نسبت ہے اس کے ماسوا دوسرے حروف کے لحاظ سے تو یہ اس قدر خفیف ہیں کہ اپنے پر کسی ثقل وحرکت تک برداشت نہیں کر سکتے۔

error: Content is protected !!