حصول ظرفی
حصول مصدر ہے، ذہن میں کسی شئے کے حاصل ہونے کو حصول کہاجاتا ہے، یہ حصول دو طرح پر ہوتا ہے:
۱- ایک یہ کہ اس پر حاصل شدہ شئے کے آثار بھی مرتب ہوجائیں ،اس صورت میں ’’حصول اتصافی‘‘ اور ’’حصول اصلی ‘‘کہا جاتا ہے۔
۲-دوسرے یہ کہ شئے ذہن میں آجائے ،لیکن اس پر آثار مرتب نہ ہوں، اس صورت میں ’’حصول ظرفی ‘‘اور’’حصول ظلی ‘‘کہاجاتاہے۔
