سوفسطائیہ
سوفسطائیہ حکمائے یونان کی ایک جماعت گذری ہے جو لوگوں کو فصاحت وبلاغت کی تعلیم دیتی تھی اور موجودات کی حقیقتوں تک رسائی کو ناممکن تصور کرتی تھی ، جورجیاس اس جماعت میں بہت زیادہ شہرت کا حامل تھا۔
سفسطہ کے معنی ملمع کی ہوئی حکمت ، یعنی جس کا دکھاوا کچھ ہو اور حقیقت کچھ ہو ، یہ لفظ ’’سوفا‘‘ بمعنی علم وحکمت اور ’’اسطا‘‘ بمعنی دھوکہ دہی سے بنا ہے ، سفسطہ کو حکمت باطلہ اور حکمت زائغہ بھی کہہ سکتے ہیں ، اس کے علاوہ سفسطہ کے دو معنی اور بھی ہیں :
(۱) گفتگو اور استدلال میں مخاطب کو جھانسا دینا۔
(۲) وہمی مقدمات سے بنا ہوا قیاس ، جس سے مقصد مخاطب کو غلطی میں ڈالنا اور خاموش کرنا ہو۔
سوفسطائی وہ شخص ہے جو حقائق ثابتہ تک رسائی کو ناممکن کہتا ہے ، سوفسطائیہ کی مشہور جماعتیں تین ہیں : (۱) عنادیہ (۲) عندیہ (۳) لا ادریہ ، ان کا دوسرا نام شاکہ بھی ہے ۔