علت غائی
صدور فعل کا مقصد وغایت، یعنی وہ مقصدہے جس کی وجہ سے معلول کا وجود ہوا ہو، جیسے بیٹھنا چارپائی کے لیے علت غائی ہے۔
علت مادی ،صوری، غائی ، فاعلی کی مثال یکجا طور پر یوں سمجھی جائے کہ پانی پینے کے لئے کمہار نے کوزہ بنایا ،کوزہ بنانے والا کمہار کوزے کی ’’علت فاعلی ‘‘ہے ،کوزہ کی ہیئت و شکل ’’علت صوری ‘‘ہے ،جس مٹی سے بنایا گیا ہو مٹی ’’علت مادی ‘‘ہے، کوزے کی غرض وغایت پانی پینا ہے یہ ’’علت غائی ‘‘ہے۔