علم الصرف
صرف لغت میں گھمانے ، چلانے اور بیان کرنے کو کہا جاتا ہے ، اور اصطلاح میں علم الصرف ایک ایسے علم کا نام ہے جس میں صیغوں کی گردانیں ، ان کی پہچان اور ایک صیغے سے دوسرے صیغے کے بنانے کا طریقہ معلوم ہو ۔
علم الصرف کا موضوع افعال متصرفہ اور اسمائے متمکنہ (معربہ) ہیں۔
علم الصرف کی غرض کلمات کے حروف اصلیہ اور زائدہ کی پہچان اور عربی کلمات اور صیغوں میں غلطی سے محفوظ ہونا ہے۔